Friday, 18 October, 2019
’’ملک بھر میں زلزلہ، میرپور میں 19 افراد جاں بحق‘‘

’’ملک بھر میں زلزلہ، میرپور میں 19 افراد جاں بحق‘‘

اسلام آباد ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا (کےپی) اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور کم ازکم 19 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

امریکی جیولوجکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جہلم کے شمال میں آزاد کشمیر اور پنجاب کو جدا کرنے والی سرحد سے 22 اعشاریہ 3 کلومیٹر دور زلزلے کے جھٹکے آئے۔

ڈویژنل کمشنر چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ میرپور میں تین بچوں سمیت کم ازکم 8 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرپور کے ڈویشنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دو افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا جبکہ دیگر افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

میڈیا کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیر کھیل، امور نوجوانان اور ثقافت چوہدری محمد سعید نے بتایا کہ ضلع میرپور کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے کم ازکم 2 افراد جاں بحق ہوئے اور زخمیوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

سہ پہر 4 بجے کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ آزاد کشمیر کے حصوں کی سامنے آنے والی تصاویر میں نقصانات کے مناظر واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ زلزلے سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چند علاقے متاثر ہوئے جبکہ سب سے زیادہ نقصان میرپور آزاد کشمیر میں ہوا ہے جہاں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور متعدد علاقوں میں گہرے شگاف پڑے ہیں۔

زلزلے کے آتے ہی گھروں، دفاتر اور عمارتوں میں موجود لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر آگئے جبکہ رپورٹس کے مطابق زلزلے کا یہ دورانیہ 8 سے 10 سیکنڈ تک تھا، جس کے باعث لوگ شدید پریشان ہوگئے۔

صوبہ پنجاب کے علاقوں لاہور، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، گجرات، سیالکوٹ، ساہیوال، رحیم یار خان، راجن پور، پاکپتن، گجرات سمیت مختلف علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، ایبٹ آباد، مردان، شانگلہ، بونیر، دیر، ہری پور، مالاکنٹ میں بھی زلزلہ آیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آزاد کشمیر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا اور میرپور سمیت مختلف حصوں میں زلزلے سے کئی افراد کے زخمی ہونے اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

میڈیا کے مطابق میرپور میں زلزلے سے مسجد کے مینار گرگئے جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی پسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ میرپور آزاد کشمیر میں تقریباً 10 سیکنڈ تک زلزلہ محسوس ہوا جبکہ کچھ مقامات پر آفٹرشاکس کی بھی اطلاعات ملیں۔

زلزلے کے بعد آزاد کشمیر کی انتظامیہ نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور تمام زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ادھر زلزلہ پیما مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر نجیب احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز جہلم کے شمال میں 5کلو میٹر تھا اور یہ 4 بجکر ایک منٹ پر آیا اور اسے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے علاقوں میں محسوس کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ زلزلے کے آفٹرشاکس بھی آسکتے ہیں۔

زلزلے کے بعد ریسکو اداروں کے ساتھ ساتھ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کی مدد کی جبکہ پاک فوج کے سربراہ کی جانب سے بھی سول انتظامیہ کی مدد کی ہدایات جاری کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ 'چیف آف آرمی اسٹاف نے آزاد جموں کشمیر میں زلزلے کے متاثرین کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ فوری طور پر ریسکیو آپریشن کی ہدایت کردی'۔ انہوں نے بتایا کہ طبی ٹیمیں اور ایوی ایشن کے ساتھ فوجی دستے فوری طور پر روانہ کردیے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  2793
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بم دھماکے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولوی حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسر دشتی نے جے
گزشتہ روز آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے خطرناک زلزلے کے آفٹر شاکس آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں اب تک محسوس کیے جا رہے ہیں جب کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے زیر حراست بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کے تحت آج قونصلر رسائی دے دی گئی۔ کلبھوشن سے ملاقات کے لیے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلیوالیہ دفتر خارجہ پہنچے تھے جہاں پہلے انہوں نے ترجمان دفتر خارجہ
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں