Tuesday, 07 April, 2020
تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہوچکی ہے، مخدوم احمد محمود

تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہوچکی ہے، مخدوم احمد محمود

رحیم یارخان ۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنرپنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی وفاق اورصوبوں کی حکومتیں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں، عمران خان کسی بھی صورت میں بلدیاتی الیکشن نہیں کروائیں گے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ پورے پنجاب میں وہ ایک تحصیل نظامت جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ 

گزشتہ روزرکن قومی اسمبلی مخدوم سیدمرتضیٰ محمودکے ہمراہ جمال دین والی پہنچنے پرپیپلزپارٹی کے مقامی عمائدین اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معیشت کابراحال نہیں بلکہ ستیاناس ہوچکاہے، پوری دنیا معیشت دان موجودہ حکومت کی پالیسیوں کومستردکرچکے ہیں، حکومت نام کی چیزعمران خان اینڈ کمپنی کبھی نہیں چلاسکتی، پاکستان میں اس سے زیادہ بیڈگورننس کبھی نہیں دیکھی گئی، ہرشعبہ تباہی کی طرف گامزن ہے سٹاک ایکسچینج سسکیاں لے رہی ہے، عمران خان قوم پرترس کھاتے ہوئے عوام کوریلیف دیں یاان پررحم کھاتے ہوئے اقتدارچھوڑدیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اتحاد یگانگت کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہوجائیں اسی میں ہی ملک وقوم کافائدہ ہے، رکن قومی اسمبلی مخدوم سیدمرتضیٰ محمودنے کہاکہ بدقسمتی سے حزب اقتدارایوان کی کاروائی نہیں چلنے دیتا، وزراء اپنی ہی حکومت کے خلاف مسائل کھڑے کردیتے ہیں، قومی اسمبلی صرف ربڑسٹیمپ کی حیثیت اختیارکرچکی ہے، پیپلزپارٹی جہوری اقدارکی پاسداری کے لیے آخری حدتک جائے گی، اس موقع پرضلعی صدرسردارحبیب الرحمٰن خان گوپانگ، مخدوم مقصودگیلانی، مختارجام، شہزادعادل باجوہ، جام کبیراحمدودیگررہنماء بھی موجودتھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  32853
کوڈ
 
   
مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں