Saturday, 31 July, 2021
وزرا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے اجتناب کریں، وزیر اعظم

وزرا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے اجتناب کریں، وزیر اعظم

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ارکان اور وزرا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے اجتناب کریں۔

اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی کے نظم و ضبط پر عمل کرنا تمام اراکین کی ذمے داری ہے۔ وزرا اور پارٹی رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں موجودہ صورت حال میں سب متحد ہوکر ملک کے لیے کام کریں۔ اجلاس میں تازہ سیاسی اور ملکی صورت حال پر بھی مشاورت کی گئی۔

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی رپورٹ سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی بار فضائی حادثات کی رپورٹس منظرِ عام پر لائی جا رہی ہیں۔ چینی اور گندم بحران کی رپورٹ بھی ہم نے عام  کی۔ تحقیقاتی رپورٹس پر کارروائیاں کرکے انہیں منتطقی انجام تک پہنچائیں گے۔اجلاس میں شریک حکومتی اراکین نے وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

واضح رہے منگل کو وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھاکہ تحریک انصاف کی حکومت خود سے وابستہ توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ عمران خان کو اس بات کا پورا احساس ہے۔ انھوں نے کابینہ اجلاس میں بھی کہا کہ آپ کے پاس چھ ماہ ہیں کام کرنے کے لیے۔ اس کے بعد وقت آپ کے ہاتھ سے نکل جائے گا اور صورت حال کوئی اور رُخ اختیار کرلے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  80193
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید
یران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’ان پر پاسداران انقلاب کی کارروائیوں کی حمایت کے لیے سفارت کاری کی قربانی دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا۔‘ عرب نیوز کے مطابق محمد جواد ظریف کے لندن میں ایران نیشنل ٹی وی چینل کو تین گھنٹے طویل انٹرویو میں ایرانی
وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ ان کی جگہ حماد اظہر لیں گے۔ سینیٹر شبلی فراز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ قلمدان حماد اظہر کو تفویض
وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد اور ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے جنرل مینجر عمران غزالی نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران سینیٹر

مقبول ترین
- وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان پر بہت بڑا پریشر آئے گا، ہم دباؤ میں آنے کے بجائے عوام کی بہتری کے لیے فیصلے کریں گے۔ وزیراعظم نے یہ بات اسلام آباد میں اپنے زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب میں کہی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب لاکھوں امریکی و نیٹو فوجی افغانستان میں تھے تب طالبان سے مذاکرات کرنے چاہیے تھے اب جب طالبان کو افغانستان میں فتح نظر آرہی ہے تو وہ ہماری بات کیوں سنیں گے۔ تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیا رابطہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
افغانستان میں قیام امن اور خطے میں تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان، امریکا، افغانستان اور ازبکستان پر مشتمل سفارتی پلیٹ فارم قائم کردیا گیا۔ امریکی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سفارتی پلیٹ فارم کا قیام تاشقند میں جاری سنٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیا کانفرنس کے موقع پر عمل میں آیا۔
کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے برصغیرکے مایہ ناز اداکار اوربالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، انہوں نے 65 سے زائد فلموں میں لازوال کردار نبھائے۔ ایک اور عہد تمام، یوسف خان عرف دلیپ کمار خالق حقیقی سے جا ملے، وہ طویل عرصے سے ممبئی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں