Thursday, 04 June, 2020
’’نوازشریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت منظور‘‘

’’نوازشریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت منظور‘‘

لاہور ۔ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی چوہدری شوگر مل کیس میں فوری درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ 

اس موقع پر سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض ہیں، ان کے گردے بھی خراب ہیں جب کہ 2 بار آپریشن بھی ہو چکا، میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد 6 سے بڑھا کر 10 کردی ہے تاہم حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے نواز شریف کو کیا بیماری ہے۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف  کے مرض کی تشخیص کی جارہی ہے لیکن ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، نواز شریف کو پلیٹ لیٹس لگائے جاتے ہیں جو 24 گھنٹوں میں ختم ہوجاتے ہیں، نوازشریف کو شوگر، بلڈ پریشر، یورک ایسڈ، دل کے عارضے سمیت دیگر طبی پیچیدگیاں ہیں جب کہ 30 ہزار پلیٹ لیٹس ہونے تک نوازشریف سفر نہیں کر سکتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  82036
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے دوسرے روز بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں پولیس نے رانا ثنااللہ کی گاڑی کو بھی تلاشی کے لیے روک لیا جبکہ شہباز شریف نے عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے میڈیا کے آنے تک گاڑی کی تلاشی دینے سے انکار کردیا۔
وزيرتعليم سعيد غنی کا کہنا ہے کہ طيارہ حادثے کے براہ راست ذمہ دار پی آئی اے کےسربراہ ارشد ملک ہيں۔پائلٹ کوذمہ دارٹہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کورونا سے متاثرہ تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہین رضا انتقال کر گئیں، شاہین رضا کی چار روز قبل طبیعت ناساز ہوئی تھی۔ گوجرانوالہ ضلع میں خصوصی نشست پہ پی ٹی آئی کی اکلوتی ایم پی اے تھیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔براہ راست پروازوں سے متعلق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کچھ عرصے سے صورتحال بہت تشویشناک ہے، بھارت آگ سے نہ کھیلے، فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے۔
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورکارپوریشن آف پاکستان نے اس سال تاریخ کی سب سے زیادہ سیل کی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورنے 22 ارب روپے کی ریکارڈ سیل کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انھیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔ میڈیا کے مطابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف بھی ہمراہ تھے۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت چیمہ کورونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کےایل آئی) لاہور انتظامیہ کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی شوکت چیمہ گذشتہ کئی دنوں سے کورونا کے باعث زیر علاج تھے اور عید کے روز

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں