Friday, 18 January, 2019
دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا، نواز شریف

دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا، نواز شریف

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، شمالی وزیرستان اور کراچی میں آپریشن کے زبردست نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے ۔ ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے بجلی اور گیس کی قلت جلد دور ہونے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں بجلی اور گیس نہ ہو اس کی معیشت کیسے بحال ہوگی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  86351
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود سینیٹ کے 43، قومی اسمبلی کے 187، پنجاب اسمبلی کے 258، سندھ اسمبلی کے 86، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 80 جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 34 ارکان نے تاحال اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی۔
خیبر پختونخوا نے جمعرات کے روز اگلے پانچ سال کیلئے اپنی ڈیجیٹل پالیسی شروع کر کے پاکستان کے صوبوں میں ایک اور سبقت حاصل کرلی ہے ۔ اس جامع پالیسی میں رسائی، طرز حکمرانی،اقتصادیات اور مہارت کے چار شعبوں پر توجہ مر کوز کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت پر براجماں تبدیلی کے دعویداروں نے بے روز گار نوجوانوں پر بم گرانے کی تیاری کر لی۔ خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کیلئے مدت ملازمت
خیبرپختون خوا کے اسپتالوں کے فضلے کی تلفی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیںکہ خیبر پختونخوا کی حالت بدترین ہے۔ خیبر پختون خوا کے اسپتالوں کے فضلے کی تلفی

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں