Tuesday, 07 April, 2020
سعودی نے پاکستانی حکومت کو حج معاہدہ کرنے سے روک دیا

سعودی نے پاکستانی حکومت کو حج معاہدہ کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ کرنے سے روک دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج کا مراسلہ وزارت مذہبی امور کو موصول ہو گیا ہے جس میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں۔

سعودی حکومت کے خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کرینگے۔ وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج پر کام روک دیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ، عالمی سطح پر روک تھام، مسجد حرام اور مسجد نبوی کیلئے آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم اور حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا کی بنیاد پر آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی سمت درست نہ ہو جائے، تب تک نئے معاہدے نہ کیے جائیں۔

سعودی عرب کے وزیر حج وعمرہ کی جانب سے خط میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سعودی حکومت اس وائرس کے پھیلاؤ، اس کے نتائج اور نئی پیشرفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ احٹیاطی تدابیر کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کوئی نئی پیشرفت ہوئی تو حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  65389
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان میں چینی نسل کا ہونا کبھی تو خوشیوں کا باعث بنتا ہے اور کبھی جینا حرام کردیتا ہے۔ دل کرتا ہے دنیا ہی چھوڑ دی جائے۔ صدی کی نئی دہائی اپنے ساتھ نئے ڈراونے وائرس کو بھی لے آئی، جسے کورونا وائرس کا نام دیا گیا ہے، اور اس نے مجھ پر اپنی شناخت کے بارے میں نئے علم کو اجاگر کیا ہے۔
سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزے پر مملکت آنے والے افراد کا داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین اور
سعودی عرب کی عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شہری کو سزائے موت اور 7 کو قید کی سزا سنادی۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی کرمنل کورٹ نے ملک سے غداری اور ایران کے لیے جاسوسی کے
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور افغان امن عمل سمیت اہم امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں