Tuesday, 07 April, 2020
تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند، باجماعت نمازیں محدود رکھنے کا فیصلہ

تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند، باجماعت نمازیں محدود رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں نے اتفاق رائے سے ملک کے تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد دیگر حکومتی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ 'آج قومی سلامتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس تھا، وائرس سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت چل رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے کم سے کم منفی اثرات ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ 'سب سے پہلی چیز جس پر سب سے زیادہ بات بھی ہوتی ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ کیسے روکا جائے، اس کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے اور پابندیاں عائد کی گئیں، اگر ہم وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکیں تو اس کے خلاف سب سے بہرین ہتھیار یہی ہے لیکن اس پھیلاؤ کو روکنا صرف حکومت کا نہیں بلکہ ہر شہری کا کام ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ وائرس سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کیا جائے، اس کی تشخیص کیسے کی جائے، اس کے لیے لاکھوں لوگوں کی اسکریننگ کی گئی، ٹیسٹنگ کی جارہی ہے جس کے بعد اگر متاثرہ شخص سامنے آتا ہے تو اس کے علاج کے لیے کیا کرنا ہے اور علاج کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ ہسپتالوں میں علیحدہ آئسولیشن وارڈز ہوں، آئی سی یوز میں وافر بستر ہوں، وینٹی لیٹرز ہوں اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی آلات و سامان کی فراہمی ہے۔'

میڈیا کے مطابق اسد عمر نے بتایا کہ 'اجلاس میں یہ بات بھی ہوئی کہ جو پابندیاں اور بندشیں بتدریج لگائی گئی ہیں اس کے منفی اثرات کو دیکھنا اور یقینی بنانا کہ اس سے کہیں ایسی کوئی مشکل کھڑی نہ ہوجائے جو ہماری کورونا کے خلاف جنگ کو متاثر کرے، اس کے لیے بھی ایک قائم کردی گئی ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس وبا کا بہت بڑا منفی معاشی اثر ہے جو پوری دنیا میں نظر آرہا ہے، اسی لیے حکومت نے اتنے بڑے معاشی پیکج کا اعلان کیا، اب اس پیکج پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک اور ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور یہ کام تمام صوبوں کے ساتھ مل کر ہورہا ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'اجلاس کے فیصلوں کی بات کی جائے تو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ تمام صوبوں کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ ملک کے تمام تعلیمی اداروں کی 5 اپریل تک کی چھٹیوں کو بڑھا کر 31 مئی تک کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں جو خلل پیدا ہو رہا ہے اس سے متعلق جمعہ کو ایک اجلاس ہوگا جس میں نظرثانی کی جائے گی۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ 'آٹے کی قیمتیں بڑھنے کی خبر آنا شروع ہوگئی تھیں، ملک میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، ملک میں 17 لاکھ ٹن آٹا موجود ہے نہ آگے کمی نظر آرہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم ایک دو روز میں 2 اہم اعلانات کریں گے، ایک تو موجودہ حالات میں مدد کے لیے رضاکاروں کا پروگرام ہے جبکہ دوسرا حکومت کی مالی امداد سے متعلق ہے۔' ان کا کہنا تھا کہ 'اجلاس میں آخری فیصلہ مساجد میں اجتماعات سے متعلق کیا گیا اور اس پر کیسے عملدرآمد کرایا جائے گا۔'

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 'آج کافی طویل اجلاس تھا اور چونکہ یہ صحت کے معاملے سے متعلق تھی اس لیے اس میں بار بار ہیلتھ پروفیشنلز کا ذکر آیا، آج یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 5 اپریل تک ہمارے پاس اتنی تعداد میں ذاتی تحفظ کی چیزیں ہوں گی کہ جو ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس جو براہ راست کورونا وائرس کے مریضوں کی نگہداشت پر مامور ہیں انہیں اس کی کمی نہ آئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس کے علاوہ ایک اہم بات یہ ہے کہ وفاقی سطح پر کورونا کے معاملات کو دیکھنے والی حکومتی ٹیم میں ماہر امراض متعدی ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کیا گیا ہے اور انہیں اس مرض کے حوالے سے فوکل پوائنٹ بنایا گیا ہے۔' ان کا کہنا تھا کہ 'قومی سطح پر بہت جلد ڈاکٹر، نرسز اور پیرا میڈکس کی تربیت کے پروگرام کا آغاز کریں گے اور ابتدائی طور پر ہمارا ہدف 5 ہزار ہوگا۔'

انہوں نے ملک میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'اس وقت ملک میں ایک ہزار 102 مصدقہ مریض ہیں، چوبیس گھنٹے میں 102 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے، آزاد جموں و کشمیر میں 1، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 84، اسلام آباد میں 25، خیبر پختونخوا میں 121، پنجاب میں 223 اور سندھ میں 417 مریض ہیں جبکہ 21 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔'

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 'پاکستان کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے 575 مریض داخل ہیں ان میں سے 570 کی صورتحال مستحکم جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہے، 8 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ مختلف صوبوں میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی تعداد 6 ہزار 589 ہے۔'

انہوں نے ایک بار پھر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ 'غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں، اگر باہر جانا پڑے تو لوگوں سے 2 میٹر کا محفوظ فاصلہ اختیار کریں، لوگوں سے مصافحہ نہ کریں اور گلے نہ ملیں اور وقتاً فوقتاً اپنے ہاتھوں کو صابن یا سینیٹائزر سے 20 سیکنڈ تک دھوئیں۔'

اس موقع پر وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ مساجد بند نہیں ہوں گی تاہم باجماعت نماز اور جمعہ کی نماز کو انتہائی محدود رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کھلی رہیں گی اورذکر و اذکار جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تین دن سے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض شہر بند ہیں، نجف اور کربلا میں مقدس زیارات کو بھی بند کر دیا گیا ہے، ہمارا مذہب بتاتا ہے کہ نماز سے زیادہ نمازی کی اہمیت ہے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ علما اور مشائخ سے رابطے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ممنون ہوں جبکہ سعودی عرب نے حج کے لیے خدمات، رہائش و ٹرانسپورٹ معاہدے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'پاکستان بھر میں آئی سی یوز میں 19 ہزار 670 بستروں کی سہولت موجود ہے جبکہ قرنطینہ سینٹرز میں بستروں کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف تھری، فور اور فائیو اسٹارز ہوٹلوں کو بھی بُک کیا گیا ہے، پاکستان بھر میں آئی سی یوز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور عملے کی تعداد 30 ہزار ہے، ذاتی حفاظت کا سامان آئی سی یو میں کام کرنے والے طبی عملے کو فراہم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپریل کے آخر تک ملک میں نئے وینٹی لیٹرز کی تعداد 2 ہزار ہو جائے گی، مئی تک نئے وینٹی لیٹرز کی تعداد 4 سے 5 ہزار تک بڑھائیں گے جبکہ چین سے جمعہ کو 15 ٹن طبی سامان اور 20 وینٹی لیٹر لے کر جہاز پہنچے گا۔

محمد افضل نے کہا کہ چین، ہفتے کے روز طبی سامان کے ساتھ 8 طبی ماہرین بھی بھجوائے گا، گلگت بلتستان میں کل سنکیانگ سے خنجراب کے راستے طبی سامان پہنچ جائے گا جبکہ ٹیسٹنگ لیبارٹریز میں کام کرنے والے عملے کو بھی حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  95189
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا کی روک تھام کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے، لاک ڈاؤن کے تباہ کن اثرات سے بچنے کیلئے زرعی سیکٹر کھلا رکھا، اب تعمیراتی شعبہ بھی کھول رہے ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ سعید غنی نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور ان کے آج ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کورکمیٹی اجلاس میں ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی ریلیف پیکج کو مستحق افراد تک پہنچانے کیلئے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو خصوصی ٹاسک سونپا جائے گا ، ہزاروں پارٹی عہدیداروں کو کورونا ریلیف ٹائیگرز

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں