Sunday, 26 May, 2019
جمہوریت میں عوام کی مرضی چلتی ہے تھرڈ امپائر کی نہیں، بلاول بھٹو

جمہوریت میں عوام کی مرضی چلتی ہے تھرڈ امپائر کی نہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس ملک میں امپائر صرف ایک ہے اور وہ ہیں عوام، جمہوریت میں عوام کی مرضی چلتی ہے تھرڈ امپائر کی نہیں۔

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری قوتوں کی ہزاروں خواہشیں ہو سکتی ہیں لیکن جمہوریت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کس کی خواہش ہے کہ جمہوریت میں سازشی عناصر ہوتے ہیں لیکن نہیں معلوم کس کی خواہش ہے کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے۔

نیب کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کالا قانون مشرف نے بنایا تھا، احتساب کے لیے ایک نظام ہونا چاہئے جو سب کے لیے ہو۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے نئے قانون پر حکومت کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

صدارتی نظام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام ملک اور عوام کے مفاد میں نہیں ہے، عوام کو پاکستان کا پارلیمانی نظام پسند ہے اور جہاں بھی صدارتی نظام لگایا گیا وہاں آمر نے ٹیک اورر کیا۔

سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے ایک پورے علاقے کا نقشہ بدلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پیپلز پارٹی نے شروع کیا اور ن لیگ نے اسے آگے بڑھایا، خان صاحب اور حکومت سی پیک کو متنازع نہ بنائے۔

بلوچستان میں انسانی حقوق کے مسائل پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سردار اختر مینگل کے نکات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کمیٹی میں بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  76584
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو دیئے گئے افطار ڈنر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ داتا دربار لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے، اس دن وزیراعظم اسمبلی میں آئے اور دعا بھی کی، لیکن ہمیں امید تھی کہ وزیراعظم قوم سے خطاب

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں