Saturday, 04 July, 2020
وینٹیلیٹرزکی صورتحال قابومیں ہے،چئیرمین این ڈی ایم اے

وینٹیلیٹرزکی صورتحال قابومیں ہے،چئیرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد  ۔ چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کہتے ہیں کہ یہ عید ہم نے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں گزاری،عوام بلاضرورت گھروں سےباہرنہ نکلیں اور محکمہ صحت کی ایڈوائزری پرعمل کرے۔ انھوں نے بتایا کہ وینٹی لیٹرزکےحوالےسےحالات کنٹرول میں ہیں، ملک بھرمیں128افرادوینٹی لیٹرپرہیں، کسی بھی شہرمیں کرونا کیلئے50فیصدسے زائد وینٹی لیٹرزاستعمال نہیں ہورہے۔

 اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں وینٹیلیٹرز کی صورتحال کنٹرول میں ہے اورملک میں 4800 کےقریب وینٹیلیٹرز موجود ہیں جس میں سے 500 کے قریب وینٹیلیٹرز آرمڈ فورسز کے پاس ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس وقت کل 129 مریض ملک میں وینٹیلیٹرز پرہیں  اور تمام وینٹلیٹرز کام کررہے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مزید بتایا کہ ہم بیرون ممالک سے بھی وینٹلیٹرز منگوارہے ہیں،جیسے حالات ہیں،اس کےمطابق جون میں 2000 کے قریب وینٹیلیٹرزمزید درکار ہونگے اور ان کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ امریکا نے پاکستان کو200 وینٹیلیٹرز تحفے میں دینے کا کہنا ہے،اس میں 100 وینٹیلیٹرز یکم جون تک موصول ہوجائینگے،ان میں سے سب سے پہلے پشاور،پھر کراچی اور پھر دوسرے صوبوں کو وینٹیلیٹرز فراہم کرینگے۔

چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں چل رہی ہیں جن سے پریشانیاں پیدا ہوتی ہیں،اگلے ہفتے کے آخر تک تمام صوبوں میں جہاں 1122 کی سہولت موجود ہے،اس کو ہم ایک ایپلیکیشن سے منسلک کررہے ہیں اور اس سے تمام اسپتالوں میں مریضوں کی معلومات تک رسائی ممکن ہو جائیگی،مکمل تیاری کرکے ٹینڈر دے دیا ہے،جون کے وسط میں اگر ہمیں ناگہانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا توہم مکمل تیاری میں ہونگے۔

چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے یہ بھی بتایا کہ جون کے مہینے میں مزید 2 آفات کا سامنا ہوگا، ایک تو ٹڈی دل اور دوسرا 10جون کو فلڈ کا پلان بھی دیں گے،جون کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں ہمارے لئے پہلی خطرے کی گھنٹی ہوگی جب ایران اور مسقط سے ٹڈی دل پاکستان کی طرف رخ کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  49150
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز کے خلاف توہین آمیز ویڈیو بنانے کے ملزم آغا افتخار الدین مرزا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے آغا افتخار الدین مرزا توہین آمیز ویڈیو
وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میٍڈیا کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس میں فیصلہ ہوا، اجلاس میں اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کے مستقبل
کوئٹہ۔ حکومت بلوچستان نے صوبے میں بڑھتی ہوئی کورونا کی صورتحال کے مد نظر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی شبہ نہیں کہ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی طرف سے ہوا ہے۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت جلد چلی جائے تاکہ ان کی چوری بچ جائے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں