Monday, 18 February, 2019
افغان شہرمزار شریف میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ ناکام

افغان شہرمزار شریف میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ ناکام

اسلام آباد ۔ افغانستان کے شہر مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق مزار شریف میں واقع پاکستانی قونصل خانے میں افغان خاتون دستی بم لے جانے کی کوشش کر رہی تھی۔ 

ترجمان نے بتایا کہ دستی بم خاتون کے بیگ میں تھا جو تلاشی کے دوران برآمد کیا گیا جب کہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانہ بند کردیا گیا ہے اور قونصل خانہ فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی تک ویزا فراہمی کیلئے بند رہے گا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے افغان حکومت سے قونصل خانے کی سیکیورٹی یقنی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان دفتر خارجہ کو واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت پاکستانی قونصلیٹ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے اور واقعے کی تحقیقات کرکے نتائج سے آگاہ کرے۔

ترجمان کے مطابق مزارشریف قونصلیٹ میں اطمینان بخش سیکیورٹی انتظامات تک ویزا سروس معطل کردی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب گزشتہ روز افغان طالبان اور امریکا کے درمیان جاری قطر مذاکرات میں امن معاہدے تک پہنچنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  71496
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے قیام کے خواہاں ہے ، پلوامہ کے واقعے پر تصدیق
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یمن تنازع میں جھونکنے کی کوئی کوشش یا سازش نہیں ہورہی، حکومت میں آئے تو پاک سعودی تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، کچھ وجوہات کی وجہ سے پاک سعودی تعلقات میں خلیج پیدا
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سےترقی کرتا ہوا ملک تھا، مگر بدقسمتی سے پاکستان ترقی کی رفتار برقرار نہیں رکھ سکا جس کا سبب ماضی کے حکمرانوں کا عوام کا پیسہ عیاشی میں اڑانا تھا۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں