Tuesday, 11 August, 2020
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی

اسلام آباد۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، جب کہ  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج چاند کی رویت کی پیش گوئی کی تھی۔  یکم ذی الحج 23 جولائی بروز جمعرات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ذی الحج 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقررہ مقامات پر ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم ذی الحج 23 جولائی بروز جمعرات ہوگی، اور اسی طرح عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ذی الحج 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش ہوچکی ، آج پاکستان میں کراچی اورگرد ونواح کے مطلع میں چاند نظرآجائے گا، اگر بادل ہوں تو رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور چاند کا بالکل صحیح مقام دیکھیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ملک میں کہیں بھی رویت ہلال کی شاہدت موصول نہیں ہوئی اس لئے ذی القعدہ کے 30دن مکمل ہوں گے اور بدھ کو ذی الحج کا آغاز ہو گا۔ حجاج کرام 30 جولائی جمعرات کو مقام عرفات میں وقوف کریں گے جب کہ عید الاضحی جمعہ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  86844
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان نے عوامی بہبود کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے انسداد کورونا کے لئے بہترین کام کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے پنجاب کی صورتحال اور نئے اقدامات کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول سینٹر (این سی او سی)اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔ مویشی منڈیوں اور عیدالاضحی کے حوالے سے پلان تیار کرلیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہماری معیشت اور موجود وسائل بے قابو انداز سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ہمیشہ دباؤ کا شکار رہیں گے۔ اسلامی ممالک میں آبادی میں اضافہ کی روک تھام کے لیے جامع مہم کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
لاہور۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون میں بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے80 پاکستانی شہری جبکہ پاکستان میں مقیم 114 بھارتی شہری واپس لوٹ گئے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں