Friday, 23 August, 2019
وزیراعظم آرمی چیف اوروزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم آرمی چیف اوروزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض ۔  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرخارجہ خواجہ آصف کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔ گورنر ریاض پرنس فیصل بن بندر السعود نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دورے کے دوران سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کانفرنس میں پاکستانی وفد کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ریاض کے کنگ فہد ائرپورٹ پر گورنرریاض پرنس فیصل بن بندر السعود نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرخارجہ خواجہ آصف کا استقبال کیا۔ ریاض کے گورنر نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات بھی کی۔ دورے کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی۔ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات، خطے کی صورتحال اور دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کانفرنس کا افتتاح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز کیا۔ کانفرنس میں اسلامی ممالک کو درپیش دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غورکیا جائے گا۔ کانفرنس میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے دائرہ کار سمیت اہم امور کو حتمی شکل دی جائے گی

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  48348
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دعوے کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ وادی میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعویٰ ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر
پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آواز بن گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی جس میں انھیں بھارتی بربریت سے آگاہ کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں وکشمیر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم بھارت نے جنگ مسلط کی تومنہ توڑ جواب دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ رائےعامہ کی جنگ ہے، ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے، بھارت کشمیر سے توجہ

مقبول ترین
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دعوے کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ وادی میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعویٰ ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ بھارت سے مزید بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ اس کا اب کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں