Sunday, 16 June, 2019
چوہدری نثار کا انٹرویو اشتہار برائے روزگار ہے، غلام سرور خان

چوہدری نثار کا انٹرویو اشتہار برائے روزگار ہے، غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چودھری نثار کو ان کے تکبر، ضد اور رعونت نے ہرایا، وہ اب پاکستان کی سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔

مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز کے آن لائن ایڈیشن کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل غلام سرور خان نے چودھری نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مرتبہ ڈیل کر کے آنے والوں کی اس بار ڈیل نہ ہونے پر ڈینگیں دیدنی ہیں، چودھری نثار گھر اور گھاٹ کے درمیان کسی راستہ کی تلاش میں ہیں۔

غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ موصوف کا باوا آدم ہمیشہ سے ہی نرالا ہے، ووٹوں کے شمار کا خیال تین ماہ بعد کیوں آیا ہے؟ عوام اور اپنی جماعت دونوں سے دھتکارے جانے کا ملبہ پی ٹی آئی پر پھینکنے کی کوشش نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کو ان کے تکبر، ضد اور رعونت نے ہرایا ہے، ق لیگ ان کے پرانے اور دیرینہ دوستوں پر مشتمل تھی جن کے ساتھ وہ کام کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھی ٹیم سے انہوں نے اشارہ اپنی طرف کیا ہے، چودھری نثار کا انٹرویو اشتہار برائے روزگار ہے، موصوف پہلے کہتے تھے عمران خان کو سیاست نہیں آتی، عوام نے انہیں وزیراعظم بنا دیا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ موصوف بلا پکڑنا اسے سکھا رہے ہیں جس نے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد 2018ء کا عوامی کپ بھی جیت لیا، چودھری نثار اب پاکستان کی سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  60775
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
ڈسٹرکٹ سیشن جج نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے دو روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر فیصل رضا عابدی کو ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن رہنما رانا مشہود نے کہا کہ جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں، ہم نے کبھی چور دروازے نہیں ڈھونڈے لیکن جمہوری جدوجہد کرنا ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ ہے
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں انہیں حکومت کے 100 روزہ پلان اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی گئی۔ اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ گئے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 5 لیفٹیننٹ جنرل کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں