Monday, 18 February, 2019
لیاری ایکسپریس وے منصوبہ مکمل، وزیراعظم نےافتتاح کردیا

لیاری ایکسپریس وے منصوبہ مکمل، وزیراعظم نےافتتاح کردیا

کراچی ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 23 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے تکمیل کو پہنچنے والے لیاری ایکسپریس وے کے نارتھ باؤنڈ کیرج کا افتتاح کردیا ہے۔ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ پندرہ سال بعد مکمل ہوا ہے۔ لیاری ایکسپریس وے کا ایک ٹریک 16 کلومیٹر کا ہے جو سپر ہائی وے کو ماڑی پور روڈ سے ملاتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، جہاں انہوں نے لیاری ایکسپریس وے کے نارتھ باؤنڈ کیرج کا افتتاح کیا۔باس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، منصوبوں میں تاخیر کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے جس سے اس کی لاگت میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ مختلف مشکلات کا شکار رہا جس میں تکنیکی اور تجاوزات جیسی رکاوٹیں تھیں لیکن اس کے باوجود آج لیاری ایکسپریس وے منصوبے کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، 'بدقسمتی ہے کہ کراچی کی عوام کو 10 سال انتظار کرنا پڑا'۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں کیوں کہ کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت سندھ کام کر رہی ہے اور وفاقی حکومت بھی حصہ ڈال رہی ہے جب کہ گورنر محمد زبیر نے کراچی کے لیے 25 ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ منصوبہ 2002 میں شروع ہو کر 2004 میں 5.1 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونا تھا لیکن 15 سال میں مکمل نہ ہوسکا اور  اب یہ منصوبہ 23 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے تکمیل کو پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ 11 مئی 2002 کو لیاری ایکسپریس وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، جس کی  ابتدائی لاگت پانچ ارب 10 کروڑ روپے تھی۔ پندرہ سال میں 23 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔ اس منصوبے میں پندرہ ہزار کے لگ بھگ خاندانوں کو متبادل رہائش اور مالی امداد بھی دی گئی۔ لیاری ایکسپریس وے کا ایک ٹریک 16 کلومیٹر کا ہے جو سپر ہائی وے کو ماڑی پور روڈ سے ملاتا ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  29888
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یمن تنازع میں جھونکنے کی کوئی کوشش یا سازش نہیں ہورہی، حکومت میں آئے تو پاک سعودی تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، کچھ وجوہات کی وجہ سے پاک سعودی تعلقات میں خلیج پیدا
وزیراعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی۔ میڈیا کےمطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران دہشت
وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب آگئے ہیں اورضرورت اس بات کی ہے کہ اس معاہدے کو آخری بنائیں۔ پشاورمیں چیمبر آف کامرس میں اپنے خطاب میں وزیر خزانہ اسد عمرنے دعوی کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سےترقی کرتا ہوا ملک تھا، مگر بدقسمتی سے پاکستان ترقی کی رفتار برقرار نہیں رکھ سکا جس کا سبب ماضی کے حکمرانوں کا عوام کا پیسہ عیاشی میں اڑانا تھا۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں