Saturday, 08 August, 2020
نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے 24 طلباء کو احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ کے لیے منتخب

نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے 24 طلباء کو احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ کے لیے منتخب

اسلام آباد : احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پراجیکٹ کی انسٹی ٹیوشنل اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمز)، راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا مقصد ان طلباء کے نام تجویز کرنا تھا جنھوں نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت وظیفے کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔ 

اس اجلاس میں طلباء کی معاشی ضروریات کا جائزہ لیا گیا اور ان طلباء کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے جو کہ احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے معیار پر پورا اترتے تھے۔ کمیٹی نے جمع شدہ ایک سو درخواستوں میں سے 24طلباء کے نام اس وظیفہ کے لیے تجویز کیے ہیں۔ ان طلباء میں 12مرد طلباء ہیں جبکہ 12خواتین طلباء شامل ہیں۔ یہ طلباء مختلف چار سالہ اور پانچ سالہ پروگراموں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ 

احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام ہے جس کا مقصد ایسے طلباء کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں جو مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے۔ 

اس پراجیکٹ کا مقصد مستقبل میں درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا ہے تاکہ نوجوان ٹیکنالوجی کے میدان میں ہنر مند ہوسکیں۔اس پراجیکٹ کے تحت چار سالہ اور پانچ سالہ انڈر گریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے کم آمدن والے گھرانوں کے طلباء کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس وظیفہ کے لیے وہ تمام طلباء اہل تھے جو کہ سرکاری جامعات میں انڈر گریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں اور ان کا تعلق کم آمدن والے گھرانے سے ہو۔ اس وظیفے کی سلیکشن کے لیے مالی معاونت کی ضرورت اور میرٹ اہلیت کا معیار ہے۔ اس وظیفہ میں طلباء کو ٹیوشن فیس اور رہنے سہنے کی مد میں رقم فراہم کی جاتی ہے۔ پچاس فیصد وظائف خواتین طلباء کو دیے جائیں گے جبکہ خصوصی ضروریات کے حامل اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ 

احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت 132,198درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت رواں مالی سال میں پچاس ہزار مستحق طلباء کو وظائف دیے جائیں گے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  96357
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں لیکن پاکستان میں سرکاری سطح پر اس وبا سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد گھٹ کر ایک ہزار کی سطح پر آگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 8 ہزار 30 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مافیاز جبکہ مافیاز حکومت کی مدد سے چل رہی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں قومی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان کردیا۔ گورنر ہاؤس عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کیلئے فرنس آئل اور گیس کی سپلائی
پنجاب حکومت نے لاہور کے شمال میں نیا شہر بسانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کے چیئرمین وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہوں گے۔ پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی جو نیا شہر بسانے کے لیے کام کرے گی۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔
احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تحریری حکم نامہ آج ہی جاری کریں گے جس میں ضروری ہدایات دی جائیں گی۔
اس میں شک نہیں کہ مختلف دینی مسالک کے ماننے والوں کا عمومی رویہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کی بات نہیں سنتے بلکہ اپنی محفلوں میں دوسروں کو آنے کی دعوت تک نہیں دیتے ۔ اس غیر صحت مندانہ رجحان سے غیر صحت مندانہ معاشر ہ تشکیل پاچکا ہے ۔ اس صورت حال کا ازالہ بحیثیت قوم بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔ اس سلسلے میں ہم ذیل میں چند معروضات پیش کرتے ہیں :
احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہوں کو طلب کرلیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں