Thursday, 22 August, 2019
’’نالائق اعظم چور دروازے سے اقتدار میں آیا، مریم نواز‘‘

’’نالائق اعظم چور دروازے سے اقتدار میں آیا، مریم نواز‘‘

لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے نالائق اعظم کی دنیا میں کوئی عزت نہیں کیونکہ وہ ایک مہرہ اور کٹھ پتلی ہے جو کسی اور کے اشاروں پر ناچتا ہے۔

لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے والا آج کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلنٹن نے پانچ مرتبہ نواز شریف کو فون کیا کہ دھماکے نہ کرو۔

یاد رہے کہ 28 مئی 1998 کو نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا۔ ان دھماکوں کے بعد پاکستان کو امریکا سمیت کئی ممالک کی جانب معاشی پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

مریم نواز نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے بعد پابندیوں کے باوجود نوازشریف نے کسی کے آگے ہاتھ نہيں پھیلائے۔

مریم نواز نےایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھکاری اعظم نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا، جب سازشوں سے نااہلوں اور نالائقوں کو حکومت ملے گی تو ملک کا یہی حال ہوگا۔

مریم نوازنے مزید کہا کہ دنیا آپ کو اس لیے نہيں مانتی کہ آپ چور دروازے سے آئے ہو۔ 'تمہارا لقب مہرہ ہے، تم کٹھ پتلی ہو اور کسی کے اشارے پر ناچتے ہو، تم عوام کے ووٹ چوری کرکے آئے ہو ، اس لیے تمہيں دنیا کا کوئی ملک عزت دینے پر تیار نہیں۔'

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمہاری حالت تو یہ ہے کہ تمہارے وزرا کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کر دیا جاتا ہے اور تم دیکھتے رہ جاتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمران کا فون نہ سننے والا مودی وہی ہے جو چل کر نواز شریف کے پاس آیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  32385
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری تنازعات کے حل کی بجائے تماشا دیکھ رہی ہے جب کہ بیرونی قبضے، سیاسی و معاشی نا انصافیوں، غربت کے خاتمہ کی ضرورت ہے۔
اطلاعات کے مطابق میاں محمد نوازشریف کے بیٹوں کی لندن میں جائیداد سے متعلق تحقیقات کے لئے ایک ہفتہ قبل جانے والی نیب کی 2 رکنی ٹیم پی آئی اے کی پرواز سے صبح 8 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے صوبہ پنجاب میں صاف پانی کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے سوال کیا کہ انتظامیہ صحت اور تعلیم پر کیا اقدامات کر رہی ہے؟
ضلع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے متعلق 8رکنی جائزہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو 15روز میں اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ وزیرا عظم کو ارسال کرے گی۔

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں