Monday, 19 August, 2019
’’وفاقی کابینہ کی فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت‘‘

’’وفاقی کابینہ کی فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت‘‘

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں خارکمر چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔  وفاقی کابینہ نے حملے میں شہید فوجی جوان کو خراج عقیدت پیش کیا، بجٹ سے متعلق ابتدائی دستاویز پر غور ہوا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ 11 جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے، افواج پاکستان اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کو شمالی وزیرستان کی ترقی چبھتی ہے، انہوں نے امن کو داؤ پر لگایا، اس قسم کے واقعات علاقے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، بین الاقوامی ہاتھوں میں کھیل کر کچھ افراد نے معصوم قبائلیوں کو سیاست کا ایندھن بنانے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ارکان قومی اسمبلی محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔

چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے تھے۔ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کئی لوگوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا بعد ازاں انہیں 8 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا۔

فروس عاشق اعوان نے بتایا کہ انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے بچوں کے جنسی استحصال میں اضافہ ہوا ہے، کابینہ اجلاس میں بچوں کے جنسی استحصال کے قوانین میں ترمیم پر غور کیا گیا، وزیراعظم نے بچوں کے ساتھ جنسی استحصال سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت کی ہے، بچوں کو انٹرنیٹ پر فحش مواد سے محفوظ بنانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کچھی کینال کے فنڈز میں کرپشن پر سی سی آئی کے فیصلے کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں بجٹ سے متعلق ابتدائی دستاویز پر بھی غور کیا گیا اور 11 جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا، آئندہ بجٹ میں ہماری توجہ معیشت کی بہتری اور بیرونی قرضے ہوں گے، بجٹ میں عام آدمی متاثر نہ ہو،اس پر بھی غور کیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سگریٹ انڈسٹری کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، سگریٹ انڈسٹری سے حاصل ہونے والا ٹیکس صحت کے بجٹ پرخرچ کیا جائے گا، صوبائی اداروں کے وفاق کے پاس آنے کے بعد اِن اداروں کے بجٹ کے لیے مکینزم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے 15 ہزار 790 افراد کے اضافی حج کوٹے کی منظوری دی ہے، اضافی کوٹے میں 60 فیصد حصہ ان کو دینے کا فیصلہ ہوا جو حج قرعہ اندازی میں ناکام ہوئے ہیں جب کہ اضافی کوٹے کے بقیہ 40 فیصد میں ہارڈشپ مکینرم بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ حاجیوں کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہو، اس بار20 ہزار حاجیوں کی امیگریشن اسلام آباد ائیرپوٹ پر ہی ہوگی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کے مطابق وزارتوں کی غیراستعمال شدہ 31 عمارتوں سے متعلق تفصیلات کابینہ میں پیش کی گئی۔

یوم تکبیر کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج یوم تکبیر ہے اور وطن کے تحفظ کی خاطر ہم سب ایک ہیں لیکن ایک خاندان نے آج کے دن بھی عمران خان کو ہی ہدف بنایا، انجمن درداران نیب نے آج فلاپ شو کیا، یہ کہتے ہیں ہم سے نہ پوچھو کہ یہ اثاثے کیسے بنے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صاحب اپنا سیاسی قد اونچا کرنے کے لیے عمران خان پر تنقید کرتے ہیں، سیاسی بونے جتنا مرضی اونچے بانس پر چڑھ جائیں وہ سیاسی بونا ہی رہتے ہیں، اگر وزیراعظم کی ساکھ نہ ہوتی تو ہمارے دوست ممالک مشکل میں ساتھ نہ دیتے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے کچھ غلط نہیں کیا توآپ بیرون ملک سے پاکستان واپس کیوں نہیں آرہے، ضمیر کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہوتی ہے اور جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ اپنے بچوں کے کندھوں پر رکھ کر بندوق نہیں چلاتے، مریم صفدر بار بار ایسی زبان استعمال کرتی ہیں جس کی معاشرتی اقدار اجازت نہیں دیتی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جواب دینا ہمیں بھی آتا ہے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ معاشرے کی حدود پھلانگی جائے، عمران خان ان گیدڑ بھبھکیوں سے نہ ڈرنے والا ہے نہ جھکنے والا ہے، اپوزیشن کے ہتھکنڈوں سے کوئی لینا دینا نہیں، ہم اپنی سمت میں چل رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  37774
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے جج نے علی وزیر کو 8 دن کے لیے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی حوالے
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق محسن جاوید اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان
پاک افغان سرحد کے قریب واقع خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں قائم کی گئی نئی پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی محمد الیاس شہید ہوگیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
۔ مردان کے علاقے شیرگڑھ کی شگوناکہ پولیس چیک پوسٹ پر پولیس چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت فرہاد علی اور نوازکے ناموں سے ہوئی ہے

مقبول ترین
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور وہ کشمیر کے معاملے پر بین الاقوامی برادری سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 63 افراد
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف جارحیت کرسکتا ہے جس کے بارے میں بین الاقوامی برادری کو آگاہ کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی قوم بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ متنازعہ علاقہ ہے، سلامتی کونسل نے فیصلہ سنا دیا، پاکستان کی خصوصی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں مستقل اور غیر مستقل اراکین نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو تشویش ناک قرار دیا اور مسئلے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں