Saturday, 04 July, 2020
وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے،مریم اورنگزیب

وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے،مریم اورنگزیب

لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنےوالا وزیراعظم لاپتہ ہے، آئی ایم ایف جانے کے بجائے خود کشی کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھیک مانگنے پر موت کو ترجیح دینے والا وزیراعظم لاپتہ ہے انڈے ، کٹوں ، مرغیوں اور بھینسوں سے ملکی معیشت ٹھیک کرنے والا وزیراعظم لا پتہ ہے ؟ ترقی کی شرح 2018 میں 5.8 فیصدسے 2020 میں 1.5 فیصد پہ لانے والا ، دو سال میں تاریخی 13000ارب کا قرض لینے والا ، وزیراعظم اور گورنر ہاﺅس کو یونیورسٹی بنانے کا دعوی کرنے والا ، بطور وزیر اعظم سائیکل پر وزیراعظم ہاﺅس جانے والا، روپے کی قدر میں تاریخی کمی کرنے والا وزیراعظم لا پتہ ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم ملک کی گیس اور بجلی چوری کر کے لا پتہ ہیں ؟ وزیراعظم مریضوں کی دوائی مہنگی کر کے، حج مہنگا کر کے، عوام کی507ارب کی چینی چوری کرکے،جان بچانے والی ادویات کے نام پر اربوں روپے کی دیگر ادویات بھارت سے درآمد ہونے کا فیصلہ کر کے وزیراعظم لا پتہ ہے۔

 ترجمان مسلم لیگ(ن) نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم کہاں ہیں جب طیارے کا حادثہ ہوا؟ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں نہ ملنے پر ان کے پیارے پوچھ رہے ہیں کہ وزیراعظم کہاں لاپتہ ہے؟ طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں لیکن وزیر اعظم لاپتہ کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے استعفی دینے کی مثالیں دینے والا وزیراعظم ریل اور جہاز کے حادثوں پر لاپتہ ٹڈی دل سے فصلیں تباہ ہوگئیں اور وزیراعظم لاپتہ ہیں؟

مریم اورنگ زیب کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم آخر ٹویٹر کے علاوہ ہیں کہاں؟ کورونا مریضوں اور اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے لیکن صورتحال سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی موجود نہیں، وزیراعظم کہاں ہے؟

انہوں نے مزید کہاکہ پانچ سال سے فارن فنڈنگ کا کیس جاری ہے لیکن احتساب خود سے شروع کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے؟ 23 خفیہ بینک اکاﺅنٹس برآمد ہوگئے لیکن عمران صاحب لاپتہ ہیں؟ بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈے کھودے گئے لیکن وزیراعظم لاپتہ ہیں ؟

آخر میں مریم اورنگ زیب کا کہناتھا کہ عمران صاحب نے کہاکہ دس ارب درخت لگا دیے ہیں لیکن زمین پر یہ درخت لاپتہ ہیں،خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کو سات سال سے تالا لگا کر عمران صاحب لا پتہ ہیں پارلیمان کو تالا لگا کر وزیراعظم لاپتہ ہیں؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19700
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای او بی آئی پنشنرز میں اضافے کی منظوری دیدی۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ای او بی آئی کیلئے بڑی خوشخبری
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی شبہ نہیں کہ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی طرف سے ہوا ہے۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت جلد چلی جائے تاکہ ان کی چوری بچ جائے۔
وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کی بھرپور مذمت اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیرستان حملے کے بعد کہا تھا کہ بھارت نے سلیپر سیل متحرک کئے ہیں، آج کے حملے کے تانے بانے اٹھا کر دیکھ

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں