Saturday, 04 July, 2020
”بھارت خطےکے امن کوداﺅ پرلگا رہاہے، شاہ محمود قریشی “

”بھارت خطےکے امن کوداﺅ پرلگا رہاہے، شاہ محمود قریشی “

اسلام آباد ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔

 بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے‘بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کے تمام متنازعہ معاملات پربات چیت اور مذاکرات کو ترجیح دے ۔

 وز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی لداخ میں چینی اور بھارتی افو اج کی جھڑپ کے بعد بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دے رہے کیونکہ بھارت نے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں محاذ آرائی کی کیفیت پیدا کی ہوئی ہے جو ظلم ہو رہا ہے وہ سب نے دیکھا اور دیکھ رہا ہے۔

بھارت کا نیپال کے ساتھ رویہ بھی درست نہیں ہے۔ بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے ۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ ان تمام حرکات سے خطے کا امن داﺅ پر لگا ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ۔

 انہوں نے کہاکہ 1962ءمیں اسی علاقے میں چین اور بھارت مابین جنگ بھی ہو چکی ہے جبکہ آج پھر بھارت نے متنازعہ علاقے میں جارحانہ رویہ اپنایا ہے جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں ہے۔

پاکستان کی خواہش ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کے تمام متنازعہ معاملات کو بات چیت اور مذاکرات کو ترجیح دے لیکن اس بات کا تعین بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتی افواج کے سربراہوں کی ہونے والی میٹنگ کے بعد لگایا جا سکے گا کہ بھارت کے خطے کے امن کو تباہ کرنے کے عزائم کیا ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے اپیل ہے کہ وہ بھارتی جارحانہ اور امن دشمن پالیسیوں کا نوٹس لے تاکہ خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  90567
کوڈ
 
   
مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں