Wednesday, 20 November, 2019
معاشی خود مختاری کے بغیرآزادی کا کوئی تصور نہیں، آرمی چیف

معاشی خود مختاری کے بغیرآزادی کا کوئی تصور نہیں، آرمی چیف

راولپنڈی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا ہے کہ مشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرسلمان شاہ، ڈاکٹرفرخ اقبال، عابد قیوم سلہری، الماس حیدر، سید شبرزیدی اورڈاکٹراشفاق حسن نے شرکت کی۔  سیمینارمیں آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیاب نکلنے کے لیے پْریقین تھے جب کہ انہوں نے بہترعلاقائی تجارتی روابط کیلئے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خطاب میں کہا کہ ہم مشکل معاشی صورتحال سے گذررہے ہیں، ہم سب کومشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی تاکہ حکومت کے مشکل اقدامات کامیاب ہوسکیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک قوم بن کرکام کرنے کا وقت ہے کیونکہ معاشی خود مختاری کے بغیرآزادی کا کوئی تصورنہیں۔

آرمی چیف نے برطانوی تاریخ دان پاؤل کنیڈی اورورلڈ بینک کے سابق صدررابرٹ میک نارا کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاؤل کنیڈی نے کہا تھا کسی قوم کی دفاعی مضبوطی کا انحصارمعاشی مضبوطی پر ہے جب کہ رابرٹ میک نارا کے مطابق ترقی کے بغیرکوئی سکیورٹی نہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ اگرمعیشت کمزورہوگی توملکی سلامتی کی صورتحال کمزورہوگی، معاشی خود مختاری کے بغیرکوئی دوسری خودمختاری ممکن نہیں، معاشی کاوشوں کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی، مشکل معاشی فیصلے نہ کرنے سے مشکلات بڑھیں اورانشاء اللہ ہم ان مشکلات سے سرخرو ہوکرنکلیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  60417
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حنیف عباسی کی درخواست مسترد کردی اور عمران خان کو اہل قرار دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شہر قائد میں سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آکر احساس ہوا کہ سندھ میں کوئی ڈسپلن نہیں اور لگتا ہے کہ یہاں مزید 6 ماہ بیٹھ کر مقدمات سننے ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک کھوکھا بھی الاٹ کرنے کا اختیار نہیں
احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف کےغیرملکی کرنسی اکاؤنٹ سے مریم نوازاوردیگر افراد کو جاری کیے گئے چیکس کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ کیپٹن صفدر نے بھی 15 دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کردی۔
بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ردبین میں سیکورٹی فورسز نے ایک مکان پر چھاپہ مارکر سولہ غیر ملکیوں سمیت اٹھارہ افراد کو باز یاب کرا لیا ہے جبکہ مکان سے دومشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا گیا ہے بازیاب کرائے گئے غیر ملکیوں میں 15 نائیجیرین اور 1 یمنی باشندہ شامل ہیں۔

مقبول ترین
سابق وزیراعظم کو گاڑی کے ذریعے جاتی امرا سے لاہور ایئر پورٹ کے حج ٹرمینل پہنچایا گیا، ایئر پورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد حج ٹرمینل کے باہر موجود تھی جنہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی، نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طاقتور اور کمزور کےلیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے۔ ہزارہ موٹروے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کنٹینر
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ عدالت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں