Wednesday, 18 September, 2019
’’مسئلہ کشمیر: وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے‘‘

’’مسئلہ کشمیر: وزیراعظم  کے عالمی رہنماؤں سے رابطے‘‘

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسن سے رابطہ کرکے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو بتایا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اور جارحانہ پالیسیوں نہ صرف سنگین انسانیت سوز بحران کا باعث ہے بلکہ خطے میں امن و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت متنازعہ علاقے کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کا یہ عمل بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کو بھارتی زیادتیوں کا نوٹس لینا چاہئے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے آواز بلند کرنا ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق فرینچ صدرایمانوئل میکرون نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا فرانس مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔ فرانس کے صدر نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں، اردن کشمیر کی صورتحال پر دوسرے ممالک سے مشاورت کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  39746
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس سے انتہاپسندی بڑھے گی اور کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا ردعمل آئے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کے خلاف مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے
وزیراعظم کا ہیوسٹن میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا (اسنا) کنوینشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب اور امن سے رہنے کا درس دیتا ہے، مسلمان ناصرف اپنے نبی ﷺ سے محبت کرتے ہیں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم کل باہر نکلے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کل دن 12 سے 12:30 تک کشمیریوں کے لیے نکلیں، قوم کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں