Friday, 29 May, 2020
چمن میں دھماکا، جے یو آئی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق

چمن میں دھماکا، جے یو آئی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ ۔ صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بم دھماکے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولوی حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسر دشتی نے جے یو آئی رہنما کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ بم دھماکے میں جے یو آئی رہنما اور 12 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 9 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی کہ دھماکا چمن کے علاقے تاج روڈ پر ہوا جس کے باعث وہاں موجود گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔

واقعے سے متعلق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دھماکا موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جسے سڑک کنارے ہی کھڑا کیا گیا تھا۔ ڈی پی او چمن شوکت مہمند کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، جس میں ایک 12 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جبکہ 9افراد زخمی ہوئے۔

اس دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولوی محمد حنیف بھی زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں مولوی حنیف کو ہی نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا کے مطابق اب تک ہسپتال میں 9 زخمیوں کو منتقل کیا گیا جبکہ دھماکے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری نے فوری طور پر حادثہ کی جگہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔

میڈیا کے مطابق دھماکے کی وجہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی املاک کو نقصان پہنچا۔

رواں ماہ کے آغاز میں بھی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے خزائی چوک میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں موجود علیحدگی پسندوں نے پاک چین اقتصادی راہدای (سی پیک) جیسے خطے کے عظیم ترین منصوبے کو سبوتاژ کرنے اور صوبے میں بدامنی پھیلانے کے لیے متعدد مرتبہ عام شہریوں اور غیر ملکیوں کو ہدف بنایا جس میں متعدد افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  28357
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 59 ہزار 151 ہو گئی ہے جبکہ 1225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا ہے کہ یہ عید ہم نے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں گزاری،ملک بھرمیں128افرادوینٹی لیٹرپرہیں،وینٹیلیٹرزکی صورتحال قابومیں ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرز ا کہتے ہیں کہ عید کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر بالکل بھی عملدرآمد نہیں کیا، ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے ۔
پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ کم سے کم وقت میں رپورٹ سامنے لائی جائے گی، ذمے داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں