Wednesday, 21 August, 2019
دفاع وطن کیلئے آزاد کشمیر رجمنٹ کی قربانیاں لائق ستائش ہیں، جنرل باجوہ

دفاع وطن کیلئے آزاد کشمیر رجمنٹ کی قربانیاں لائق ستائش ہیں، جنرل باجوہ

راولپنڈی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع میں آزاد کشمیر رجمنٹ کے کردار اور 3842 شہداء کی قربانیوں کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آزاد کشمیر کے کرنل کمانڈنٹ کو بیجز لگانے کی تقریب بدھ کو آزاد کشمیر سنٹر منصر کیمپ میں منعقد ہوئی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سبکدوش ہونیوالے کرنل آف دی رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کے بیجز لگائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع کیلئے آزاد کشمیر رجمنٹ کے کردار اور قربانیوں کو سراہا جن میں 3842 شہداء کی قربانیاں شامل ہیں۔

 آرمی چیف نے سبکدوش ہونیوالے کرنل کمانڈنٹ کا بھی ان کی گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا، تقریب میں آزاد کشمیر رجمنٹ کے حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران اور فوجیوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  26401
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف جارحیت کرسکتا ہے جس کے بارے میں بین الاقوامی برادری کو آگاہ کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی قوم بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان نے بھارتی

مقبول ترین
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور وہ کشمیر کے معاملے پر بین الاقوامی برادری سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں