Tuesday, 23 July, 2019
منی لانڈرنگ کے تمام راستے بند کردینگے، وزیراعظم

منی لانڈرنگ کے تمام راستے بند کردینگے، وزیراعظم

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنہیں آمر نے این آر او دیا ان کے منہ سے لفظ سلیکٹڈ اچھا نہیں لگتا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کوتاریخ کاسب سےبڑا ساڑھے19ارب ڈالرکاخسارہ ملا۔

عمران خان نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہ اس حقیقت کے برعکس کہ پاکستان کو مختلف محاذ پر دہشت گردی کا سامنا ہے پاک فوج نے مالی مشکل حالات کے پیش نظر اپنا بجٹ فریز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خود کہ مذکور بجٹ کو قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں ترقی کاموں میں صرف کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بتانا چاہتا ہوں کہ روپے کی قدر میں کیوں کمی آئی ہے، پاکستانیوں کا10ارب ڈالر بیرون ملک موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں روپے کی قدر گرنے کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بجٹ میں احساس پروگرام100ارب سے190ارب روپےتک لےگئے تاہم ہاؤسنگ منصوبےسے40 شعبوں کوفائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاری ملک میں لانےکےلیےسہولتیں دینے کےلیے پرعزم ہیں اور اگلےہفتے مختلف اسکیم جاری ہونا شروع ہو جائیں گی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نیا بلدیاتی نظام لارہےہیں وہ ایسا سسٹم ہوگا جس کے تحت شہر اپنا ریونیو خود اکٹھا کر سکیں گے۔

عمران خان نے کہ صوبوں کو فنڈز دینے کے بعد وفاق کو خسارے کا سامنا ہوتا ہےلیکن یہ صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقوں کا خیال رکھے۔ انہوں نے کراچی سے متعلق کہا کہ کراچی کے لیے 45 ارب روپے کا اسپیشل پیکیج لانے کی کوشش کی ہے لیکن بدقسمتی سے کراچی میں جوپیسہ خرچ ہونا چاہیےتھا وہ خرچ نہیں ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  43519
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج تک کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نا اپنی قوم کو کبھی جھکنے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واپس جاکر جیلوں سے اے سی اور ٹی وی نکلوادوں گا، مریم بی بی شور تو مچائیں گی مگر یہ لوگ جس طرح
وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں سے ملاقات کرکے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان سے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن طاہر جاوید
وزیراعظم عمران خان کا میانوالی میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانیت کی بھلائی کے کام کرکے انسان کو روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ امیر آدمی کو کبھی دنیا یاد نہیں کرتی، جو انسانوں کیلئے کچھ کرکے جائے دنیا
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا چیئرمین نیب کو (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے منتخب کیا، چیئرمین نیب کی تقرری میں عمران خان کا کوئی کردار نہیں، جس نے جو کیا وہ بھگتے گا، ہمارے ارکان بھی نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں

مقبول ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا
سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کے جیل میں سہولتیں واپس لینے کے اعلان پر کہا ہے کہ عمران خان کو بتاؤ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج تک کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نا اپنی قوم کو کبھی جھکنے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واپس جاکر جیلوں سے اے سی اور ٹی وی نکلوادوں گا، مریم بی بی شور تو مچائیں گی مگر یہ لوگ جس طرح
ایران کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے آئل ٹینکر کو نہ چھوڑا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں