Saturday, 04 July, 2020
مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے، عمران خان

مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے، عمران خان

مظفرآباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے۔

مظفرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں کی ایل اوسی کے خلاف بلا امیتاز وبلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کے نیتجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا ادراک ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایل او سی پر رہنے والے شہریوں کی مشکلات کا علم ہے۔‎

ان کا کہنا تھا کہ مودی کی سوچ ہٹلر کی سوچ ہے کیونکہ وہ ایک نارمل انسان نہیں ہیں۔

مزید براں انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 12 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیا جائےگا جس کے تحت 10 لاکھ روپے تک علاج مفت ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں روز کشمیریوں کو شہید کیا جاتا ہے لیکن کوئی بھی طاقت کشمیریوں کے جذبے کو ختم نہیں کرسکتی۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی انسانی حقوق کی پامالیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ بنائیں۔
تشدد کے شکار متاثرین کی حمایت میں عالمی دن کے موقع پروزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین، مردوں اور بچوں کو پیلٹ گنوں، جنسی زیادتیوں اور جسمانی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  48577
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی شبہ نہیں کہ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی طرف سے ہوا ہے۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت جلد چلی جائے تاکہ ان کی چوری بچ جائے۔
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق نائب صدر صدیق خان ترین نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاو اور پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے موثر کردار ادا کرنا از حد ضروری ہے
وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے مالی سال 2020-2021ء کا خسارے کا بجٹ پیش کر دیا۔ صوبائی بجٹ کا تخمینہ 1241 ارب روپے ہے۔ وفاق اور پنجاب کے برعکس سندھ حکومت نے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت روزانہ ڈیڑھ لاکھ تک لےجائیں گے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں