Saturday, 04 July, 2020
بھٹو کی اصل وارث فاطمہ بھٹو ہیں، مراد سعید

بھٹو کی اصل وارث فاطمہ بھٹو ہیں، مراد سعید
فائل فوٹو

بھٹو کی اصل وارث فاطمہ بھٹو ہیں، مرادسعید
وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی، بھٹو کی اصل وارث فاطمہ بھٹو ہیں، زرداری نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے قومی اسمبی کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشتگردی اسی کو مانتے ہیں جسے امریکا کہتا ہے ، یہ امریکا سے ڈرون کرواتے اور یہاں مذمت کرتے، یہ کہتے ہیں تم ڈرون کرتے جاؤ ہم مذمت کرتے جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراچ سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نورا کشتی کھیل رہی ہیں،اندر سے یہ ایک ہیں، یہ کہتے ہیں وبا کا صحیح مقابلہ نہیں کیا، لاک ڈاوَن کے دوران وزیراعظم نے ریلیف پیکج دیا اور لاک ڈاوَن سے متاثرہ افراد کے لیے 144 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا۔ 

وزیراعظم عمران خان نے پہلے روز کہا کہ لوگوں کو بیماری اورغربت سے بچانا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دارطبقہ سب سے زیادہ متاثرہوا۔ مرادسعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس اسمارٹ لاک ڈاؤن کا وژن دیا آج غیرملکی بھی اعتراف کر رہے ہیں۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ یہ دہشتگردی اسی کو مانتے ہیں جسے امریکا کہتا ہے ، یہ امریکا سے ڈرون کرواتے اور یہاں مذمت کرتے، یہ کہتے ہیں تم ڈرون حملے کرکے بندے مارتے جاؤ، ہم مذمت کرتے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مناظرہ کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ، ملک بھر میں جس حلقے سے چاہیں بلاول الیکشن لڑیں میں مقابلے میں الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔

وفاقی وزیر مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن ایوان سے واک آوٹ کرگئی جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔

اپوزیشن کے ایوان سے واک آوٹ کرنے پر مراد سعید کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب جب میں تقریر ختم کروں گا اپوزیشن خود ہی واپس آجائے گی۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غلطی کا اعتراف کریں یا استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، کسی قابل بندے کو آنے دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  94670
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود مائنس ون کی بات کر رہے ہیں ، مائنس ون کی بات میں نے نہیں کی۔ بلاول ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ عمران خان کو کچھ خبر ہوگی جب ہی انہوں
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان تو کہتے تھے کہ ریل کے حادثے پر ریل کے وزیر استعفیٰ دیں جبکہ جہاز حادثے پر وزیر ہوا بازی کو ہٹا دینا چاہیے، اب وہ طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرولر پر لگا رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج تک حکومت کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی۔ اس وقت ملک کی معاشی صورتحال خطرے میں ہے۔ یہ بجٹ پاکستان کا بجٹ نہیں ہے۔ پاکستان کے عوام ان کو الیکشن میں بتائیں گے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں