Wednesday, 18 September, 2019
’’قوم کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلے‘‘

’’قوم کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلے‘‘

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم کل باہر نکلے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کل دن 12 سے 12:30 تک کشمیریوں کے لیے نکلیں، قوم کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے، کشمیر میں بھارتی اقدام جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور معصوم کشمیری عوام کا قتل پاکستان کو قابل قبول نہیں ہے، بچوں اور خواتین کا بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل عام مودی حکومت کی نسل کشی کا ایجنڈہ ہے، کل پوری عوام 12 سے 12:30 تک سڑکوں پر نکل کر کشمیری عوام کو پیغام دیں کہ وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام باہر نکل کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں اور مقبوضہ کشمیر میں واضح پیغام بھیجیں، کشمیریوں کو پیغام دیاجائے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، قوم مقبوضہ کشمیر میں 24 دن سے جاری غیر انسانی کرفیو اور فاشسٹ ظلم پراحتجاج کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  72383
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو 8 ستمبر کو آئس لینڈ جانا تھا۔ بھارت نے صدرکے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی تاہم پاکستان نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور
پاکستان کی جانب سے زیر حراست بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کے تحت آج قونصلر رسائی دے دی گئی۔ کلبھوشن سے ملاقات کے لیے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلیوالیہ دفتر خارجہ پہنچے تھے جہاں پہلے انہوں نے ترجمان دفتر خارجہ
صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ سن لو ہم کشمیر میں تمہارا اور بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنادیں گے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل
پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آواز بن گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی جس میں انھیں بھارتی بربریت سے آگاہ کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں وکشمیر

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں