Monday, 06 July, 2020
سعودی اتحاد سعودی مفادات کیلئے بنایا گیا ہے۔ جنرل اسلم بیگ

سعودی اتحاد سعودی مفادات کیلئے بنایا گیا ہے۔ جنرل اسلم بیگ

کراچی ۔ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں بننے والا یہ اتحاد اسرائیل اور امریکا کے دباو کے نتیجے میں تشکیل پایا ہے۔ سعودی اتحاد دہشتگردی کے خلاف نہیں بلکہ سعودی مفادات کیلئے بنایا گیا ہے۔ اگر نام نہاد سعودی اتحاد حقیقت میں دہشت گردی کے خلاف تھا تو اس میں ایران، شام اور عراق کو بھی شامل کیا جانا چـاہئے تھا کیونکہ انہی تینوں ملکوں نے اصل میں داعش کو شکست دی ہے۔

 سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے اسلامی فوجی اتحاد پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں سعودی عرب کے مفادات کا تحفظ اور حصول اس اتحاد کے بنیادی مقاصد ہیں۔

جنرل اسلم بیگ کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں بننے والا یہ اتحاد اسرائیل اور امریکا کے دباو کے نتیجے میں تشکیل پایا ہے تاکہ مسلم ممالک میں نفاق اور اختلاف پیدا کیا جائے جبکہ دہشت گردی کے خلاف یہ نام نہاد اتحاد ایک ایسے وقت تشکیل پایا ہے جب سعودی عرب نے غریب ملک یمن کے ہزاروں بچوں خواتین اور بوڑھوں کو وحشیانہ بمباریوں میں شہید کیا ہے جبکہ دسیوں ہزار یمنی شہری، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کی وجہ سے بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

سابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ اگر نام نہاد سعودی اتحاد حقیقت میں دہشت گردی کے خلاف تھا تو اس میں ایران، شام اور عراق کو بھی شامل کیا جانا چـاہئے تھا کیونکہ انہی تینوں ملکوں نے اصل میں داعش کو شکست دی ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  38533
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سعودی عرب کو اچانک یہ احساس ہوا کہ ہمیں پاکستان کی ضرورت ہے جس کے بعد انہوں نے بدھ کی رات کو ایک اہم فیصلہ کیا۔ سعودی عرب کو اگر اپنا دفاع کرنا ہے تو وہ امریکی نہیں بلکہ پاکستان کرے گا اور ترک اس میں شامل ہوں گے
وزیراعظم عمران خان کل سے ملائشیا کا2 روزہ دورہ کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا حکومتی وفد بھی ملائشیا روانہ ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل ہمسائیگی والے ماحول میں رہتے ہیں، ایران اور سعودی عرب کی جنگ پاکستان کے لیے تباہ کن ہوگی۔ وزیراعظم ہاؤس میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عظیم ترین دوستوں میں سے ایک ہے، ایران کے ساتھ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔ ہمارا خطہ
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا اور ہماری پوری کوشش ہے کہ سعودی عرب اور ایران میں دوستی ہو جائے۔ اسلام آباد میں ’’ہنر مند پاکستان‘‘ منصوبے کی افظتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی تنصیبات پر راکٹ داغے گئے تاہم امریکی ایئر ڈیفنس نے راکٹس کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے ریڈ زون ایریا میں واقع امریکی سفارت خانے پر ایک راکٹ داغا گیا جسے
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) بند نہیں ہوا بلکہ فائدہ مند ادارہ بننے جا رہا ہے۔ اس ادارے نے لاکھوں نوکریاں پیدا کرنی ہیں، ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور اطلاعات ونشریات کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بٹل سیکٹر میں مارٹروں کی شیلنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں