Sunday, 26 May, 2019
ن لیگی قیادت سعودی عرب میں، نوازشریف کل روانہ ہونگے

ن لیگی قیادت سعودی عرب میں، نوازشریف کل روانہ ہونگے

لاہور۔ سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ نواز شریف کی سعودی حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ نواز شریف سعودی عرب میں عمرہ بھی ادا کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) نے سعودی عرب کو اپنی سیاست کا مرکز بنا لیا ہے۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی ہفتے کو سعودی عرب روانگی کا امکان ہے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ نواز شریف کی سعودی حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ نواز شریف سعودی عرب میں عمرہ بھی ادا کریں گے۔جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز  پی کے 759 کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے لندن کے دورے کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بدھ کے روز خصوصی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے جن کے لئے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھیجا گیا تھا۔

ادھر، آج وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے داخلی دروازے پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر امت مسلمہ نے یک زبان ہو کر امریکی فیصلے کی مخالفت کی، مسئلے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا کردار مثالی رہا ہے۔ جس پر ترک وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کی بہت مسرت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کل خصوصی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ کیلئے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھی بھیجا گیا تھا۔

دریں اثناء، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق پی آئی اے کی پرواز پی کے 759 سے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی ہیں۔ وہ لاہور ایئرپورٹ سے جدہ جانے والی فلائٹ میں روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق سعودی عرب میں عمرہ ادا کریں گے اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دوسری جانب نواز شریف کی سعودی روانگی کے باعث اتوار کو سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  89032
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سعودی عرب 3 سال تک پاکستان کو سالانہ تین ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا، یکم جولائی سے ترسیل کا آغاز، پاکستان کی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا، مشیر خزانہ حمایت پر سعودی ولی عہد کے شکر گزارہے۔
ترجمان دفترخارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کی تحقیقات میں پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوا اور مسعود اظہر کا بھی پلوامہ واقعے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو اپنی ہفتہ وار نیوز
آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اکہتر برس گزر چکے ہیں، ہندوستان نے کشمیروں پر ظلم کی انتہا کی،انہیں ہر طرح کا لالچ دیا لیکن آج بھی سری نگر میں یہ آواز بلند ہوتی ہے کہ بھارت کشمیر کو چھوڑ دو،یہ ہندوستان کی سب سے بڑی ناکامی ہے ۔
حکومت نے کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان کو حراست میں لے لیا۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہار بھی شامل ہیں۔ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات نیشنل ایکشن پلان کےتحت لیے گئے

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں