Wednesday, 19 February, 2020
’’گلگت بلتستان میں درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا‘‘

’’گلگت بلتستان میں درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا‘‘

گلگت ۔ گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا، گلگت بلتستان کے بالائی علاقے خاص کر استور، روندو، کھرمنگ اور سکردومیں شدید سردی اور، یخ بستہ ہواوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔شدید سردی کی لہر کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔

 دوسری جانب موسمی بیماریوں کی وجہ سے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سردی کی لہر جنوری کے آخری ہفتے تک جاری رہے گی اور اس دوران سردی کا نصف صدی کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرگیا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پانی کی پائپ لائنوں میں برف جم جانے سے خاص طورپر گھریلوخواتین ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ شدید سردی میں بجلی کی آنکھ مچولی نے مسائل میں دگنا اضافہ کردیا ہے۔سخت سردی سے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں کاروبار زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  7953
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو گیپگو میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں بری کردیا،عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر راجہ پرویزاشرف سمیت8 افسروں کو بری کردیا۔
وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ مختلف بارڈرز پر افواج پاکستان کی مدد سے ٹرانسپورٹ میکنزم بنایا گیا ہے، کوئٹہ میں
حکومت ٹک ٹاک اور ٹیکوں پر چل رہی ہے، مسائل حل کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں، ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نےکیا۔
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے زودار دھماکے میں‌ ڈی ایس پی امان اللہ اور امام سمیت 15 افراد شہید جبکہ متعدد ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں.

مزید خبریں
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری
نو امریکی جامعات کے ایڈمیشن ڈائریکٹرز نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر فتح مری اور دیگر اعلی افسران سے ملاقات کی۔

مقبول ترین
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور وادی میں مودی سرکار
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں، اپنے ارد گرد منافقین کی نشاندہی کریں اور نزدیک نہ آنے دیں۔ سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران کو مشورہ دیتے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، جتنے مرضی مارچ کرلیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے، مہنگائی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیریس کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے کے بیان کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا غیر جانبدارانہ تبصرہ دیرپا پاکستانی موقف کا حامی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں