Sunday, 16 June, 2019
دہشت گردوں کے سہولت کار وفاقی وزیر ہیں، بلاول بھٹو

دہشت گردوں کے سہولت کار وفاقی وزیر ہیں، بلاول بھٹو

لاڑکانہ ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار وفاقی وزیر ہیں۔ رتو ڈیرو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا بلکہ کہا کہ تین وفاقی وزراء کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط ہیں، ایسے وزیرروں کو ہٹانے کے بجائے ایک اور ایسا ہی وزیر لایا گیا۔ ایک ایسا وزیر بھی شامل کیا جس کا نام نہ صرف بے نظیر بھٹو نے لیا تھا بلکہ ڈینیئل پرل کے قتل میں بھی اس کا نام آتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر بنانا خان صاحب کا حق ہے لیکن دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ دہشت گرد آپ کے وزیر ہیں۔

وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ خان صاحب کی حکومت نیب سے شروع ہو کر نیب پر ختم ہوتی ہے، نیب کالا قانون ہے جو سیاسی مخالفین کے لیے بیایا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں، خان صاحب سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنواتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انصاف ہوتا ہے تو کسی پر ہلکا اور بھاری ہاتھ نہیں ہوتا، ایک وفاقی وزیر کے خلاف کئی ثبوت ہیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے عمران خان کا بیان غیر مناسب تھا، ہم چاہتے ہیں کہ افغانسلتان کے مسئلے کا کوئی نتیجہ نکلے لیکن افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان نمائندے ہی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر خان صاحب کہتے ہیں کہ ذمہ داری صوبوں پر ہے تو صوبوں کے پاس وسائل بھی زیادہ ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے دباؤ میں نہیں آئے گی اور پیپلز پارٹی عوام کے حقوق چھیننے نہیں دے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹرین مارچ نہیں کیا بلکہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں بذریعہ ٹرین لاڑکانہ تک سفر کیا جس کو زبردست عوامی پزیرائی ملی اس لیے مخالفین نے خوفزدہ ہو کر اسے ٹرین مارچ کا نام دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  41049
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا ہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا احتساب کب ہوگا؟
وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کو اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں