Friday, 29 March, 2024
کورونا وائرس , 60ہزار پاکستانی متاثر , 1240 جاں بحق

کورونا وائرس , 60ہزار پاکستانی متاثر , 1240 جاں بحق

اسلام آباد ۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60ہزار 151 تک پہنچ گئی ہے اور1240 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 23 ہزار 507 تک پہنچ گئی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 21 ہزار118، خیبرپختونخوا 8ہزار259، بلوچستان3536، اسلام آباد 1879، گلگت بلتستان638 اور آزاد کشمیر میں 214 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 416 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 سندھ میں 374، پنجاب میں 362، اسلام آباد میں 18، گلگت بلتستان میں9، بلوچستان میں42 اور آزاد کشمیر میں 4شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 14 ہزار 705 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر چارلاکھ 60 ہزار 692 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ ا

یک ہزار اموات ہونے میں 85 دن لگے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  78829
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
چین سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے ہیں جس کی اسٹیٹ بینک نے تصدیق کردی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہونے کے براہ راست اثرات زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑے ہیں۔
تحفظ کراچی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا جماعت اسلامی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک اور شہر کراچی میں سب کو انصاف اور روزگار ملے، ہم اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں