Saturday, 04 July, 2020
ایٹمی دھماکے راجا ظفرالحق، گوہرایوب اور میں نے کرائے، شیخ رشید

ایٹمی دھماکے راجا ظفرالحق، گوہرایوب اور میں نے کرائے، شیخ رشید

لاہور ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ساری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کیا، نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ ساری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کیا، نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔ ایٹمی دھماکوں کے وقت میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے باہر جانا پڑا ، ڈاکٹر عبدالقدیر کے مسئلے پر میں وہ واحد آدمی تھا جو ایران بھی گیا اور قذافی سے بھی میں ہی ملنے گیا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ 90 روز اہم ہیں، ان 90 دنوں میں 6 اہم چیزیں ہونی ہیں، شریفوں ، گیلانیوں اور زرداریوں نے جس طرح ملک لوٹا ہے، عمران خان کے بیانیے پر عمل ہوکر رہے گا۔ آج بھی یقین رکھتا ہوں کہ کرپٹ عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا، پاکستان کا خون چوسنے والوں کومعاف نہیں کریں گے، یہ میری سیاسی سوچ ہے جو غلط بھی ہوسکتی ہے، قوم عمران خان سے توقع رکھے کہ وہ آٹا چوروں اور چینی چوروں کے خلاف کارروائی کریں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے، جی کا جانا ٹھہرگیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ چلنا ہے، ملک میں کورونا پھیل رہا ہے، وزیر اعظم نے کورونا وبا کے دوران جو اقدامات کئے وہ اس قوم کی ضروت تھے۔ مزید 5 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہم ہر صورت ایس او پی پر عمل کریں گے، ہم پہلے ہی خسارے میں ہیں۔ چاروں صوبوں کو ہم نے اکٹھا کیا ہے تاکہ کوئی بڑا اسٹیشن نہ رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے لاہور کو ہفتے میں 3 دن کے بجائے دو روز بند کیا جائے۔ جب سے میں پیدا ہوا ہوں میرے پیچھے ایجنسیاں لگی ہوتی ہیں۔ پاکستان ریلوے نے گزشتہ 2 سال میں ایک روپے کی بھی خریداری نہیں کی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے 72 گھنٹوں میں بھارت کے 2 ڈرون گرائے ہیں، سرحدوں پر کسی نے للکارا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔ بھارت پاکستان سے تو الجھ سکتا ہے لیکن چین سے الجھنے کی کوشش نہیں کرے گا۔ چین ہمارا بہت اچھا دوست ہے، یہ قوم کے چین کےساتھ کھڑی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19242
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
یورپین یونین کی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان ایئر لائن کا یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لئے معطل کردیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی شبہ نہیں کہ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی طرف سے ہوا ہے۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت جلد چلی جائے تاکہ ان کی چوری بچ جائے۔
وائس چانسلرنے مزید کہا کہ اگرگومل یونیورسٹی کے طلباء کو کسی قسم کی تنظیموں کی اجازت نہیں دیتا تو ملازمین کو بھی اس کی اجازت نہیں دونگا۔ اگر کوئی بھی افسر، استاد، ملازم یا طالبعلم اس قسم کی تنظیموں یا گروپ بندی میں شامل پایا گیا تو گومل یونیورسٹی
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق نائب صدر صدیق خان ترین نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاو اور پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے موثر کردار ادا کرنا از حد ضروری ہے

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں