Saturday, 04 July, 2020
ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، راجہ ظفر الحق

ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، راجہ ظفر الحق
فائل فوٹو

لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے انہوں نے، گوہر ایوب اور راجہ ظفرالحق نے کروائے ہیں جبکہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سمیت کابینہ کے تمام اراکین ان دھماکوں کے مخالف تھے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن اس لیے کررہا ہوں تا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو معلوم رہے. ہر حکومت نے اس پر کام کیا لیکن اس وقت کابینہ میں صرف شیخ رشید، گوہر ایوب اور راجا ظفرالحق نے خطاب کر کے کابینہ کا رخ موڑنے کی کوشش کی۔

جوہری دھماکوں کے موقع پر بیرونِ ملک موجودگی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے ملک سے باہر جانا تھا اور جن لوگوں کے پاس دھماکوں کا ڈیٹا تھا ان میں میں بھی شامل تھا۔

شیخ رشید کی طرف سے دیئے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سینئر لیگی رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ نوازشریف کوجاتاہے، نوازشریف سےایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ چھینانہیں جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا غلط ہے کہ نواز شریف نے مخالفت کی تھی، نوازشریف کی مرضی کےبغیردھماکےنہیں ہوسکتےتھے۔ 

دوسری طرف مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈرکر ملک سے بھاگ گئے تھے۔

وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈر کر ملک سے بھاگ گئے تھے، مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والے آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا شیخ رشید آج اس کا ترجمان ہے جو اسے چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھا، عمران نیازی اور شیخ رشید کی مشترک نشانی جھوٹ اور یوٹرن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  94859
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن تنقید بڑی کرتی ہے لیکن کوئی بہتر تجاویز نہیں دیتی۔ ملک میں لاک ڈاؤن کا شور مچانے والوں کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد پر دہشتگردوں نے پاک فوج کی گشت کرنے والی ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آ کر کیپٹن صبیح اور نوید نامی جوان شہید ہو گئے جبکہ 2 سپاہی شدید زخمی ہوئے۔
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق نائب صدر صدیق خان ترین نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاو اور پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے موثر کردار ادا کرنا از حد ضروری ہے
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ساری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کیا، نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں