Friday, 18 October, 2019
’’اقوام متحدہ میں منیر اکرم پاکستان کے مستقل مندوب مقرر‘‘

’’اقوام متحدہ میں منیر اکرم پاکستان کے مستقل مندوب مقرر‘‘

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ہٹانے اور ان کی جگہ سابق سفیر منیراکرم کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک میں سفیروں کی بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے ہیں جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دے دی۔

خیال رہے کہ ملیحہ لودھی کو فروری 2015 میں اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر مقرر کردیا گیا تھا جس کے بعد تاحال انہوں نے خدمات انجام دیں۔

منیر اکرم اس سے قبل 2002 سے 2008 کے دوران 6 سال کے لیے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے تعینات رہ چکے ہیں۔

دفترخارجہ میں تعینات ایڈیشنل سیکریٹری محمد اعجاز کو ہنگری میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے، دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل (اقوام متحدہ) کے طور پر تعینات خلیل احمد ہاشمی کو جنیوا میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کردیا گیا ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق شمالی کوریا میں پاکستان کے ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل عمران احمد صدیقی کو بنگلہ دیش میں دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستان کا ہائی کمشنر اور نائیجر میں ناظم الامور کے طور پر تعینات احسن کے کے واگن کا مسقط عمان میں پاکستان کا سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  6107
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ لوگوں میں صبر نہیں، ابھی 13 ماہ ہوئے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان۔ وزیراعظم عمران خان نے احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر
برطانوی عدالت نے نظام آف حیدرآباد فنڈ کیس میں 2 مرکزی فریقین کے درمیان فیصلہ نظام آف حیدرآباد کے ورثاء کے حق میں سنا دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی عدالت میں نظام آف حیدرآباد فنڈ کیس سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی
صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بم دھماکے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولوی حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسر دشتی نے جے
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 52 روز سے 80 لاکھ افراد

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں