Thursday, 28 May, 2020
نواز شریف کو کورونا سے بچنے کے لیے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

نواز شریف کو کورونا سے بچنے کے لیے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

لندن ۔ برطانیہ میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کے ڈاکٹروں نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا کے مطابق نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 5 صفحات پر مشتمل ہے جو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہیں۔ یہ رپورٹس 18 مارچ کو جاری کی گئی ہیں، جن کی روشنی میں معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے سوئیٹزرلینڈ کے کچھ ڈاکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ نواز شریف کو اسی ماہ چیک اپ کے لیے جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے نہیں جا سکے۔

میڈیکل رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف شوگر اور گردوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، ان کی صحت تاحال خراب ہے، ان کے دل کو خون پہنچانے والی شریانیں مکمل فعال نہیں، بہتر علاج کے لیے وہ برطانیہ میں ہی رہیں، ڈاکٹروں نے نواز شریف کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے آئسولیشں اختیار کریں کیونکہ مختلف بیماریوں کی وجہ سے ان پر کورونا وائرس زیادہ جلدی اثرانداز ہو سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  27596
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزارت مذہبی امور کے خلاف قومی اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل پرسپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ شعیب سڈل کمیشن نے سپریم کورٹ میں قومی اقلیتی کمیشن کے مجوزہ قیام پر درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ عدالت نے اقلیتی کونسل کے قیام
پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت اور خیبرپختونخوا نے حمایت کردی۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزراء نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب تک کی صورتحال قابو میں ہے۔ اگر ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے تو بندشوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم اور دیگر ٹیم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں اسد
حکومت نے نیب اختیارات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سے متعلق نئے ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تعیناتی تین سال کے لیے ہوگی۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں