Thursday, 28 May, 2020
پنجاب میں لاک ڈاؤن سخت؛ دکانوں کے نئے اوقات کار مقرر

پنجاب میں لاک ڈاؤن سخت؛ دکانوں کے نئے اوقات کار مقرر

لاہور ۔ پنجاب میں  کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹورز  صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک کھلیں گے۔

میڈیا کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لئے پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا ہے اور  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹورز کے نئے اوقات کار مقرر کر دئیے گئے ہیں جن پرعملدرآمد یکم اپریل  سے شروع ہوگا۔
 
نئے اوقات کار کے مطابق جنرل اسٹورز، گروسری اور کریانے کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گی، تاہم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے، اور اس کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  46354
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چینی فوج نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے درجنوں بھارتی اہلکاروں کی درگت بناتے ہوئے انہیں زخمی کر دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق کہ 2 روزہ جھڑپوں کے نتیجے میں بھارتی فوج کو پیچھے ہٹنا پڑا تھا، شمالی سکم میں 9 مئی کو محازکھولنے پر بھی بھارت کو منہ کی کھانا پڑی تھی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 59 ہزار 151 ہو گئی ہے جبکہ 1225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا ہے کہ یہ عید ہم نے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں گزاری،ملک بھرمیں128افرادوینٹی لیٹرپرہیں،وینٹیلیٹرزکی صورتحال قابومیں ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرز ا کہتے ہیں کہ عید کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر بالکل بھی عملدرآمد نہیں کیا، ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے ۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں