Thursday, 28 May, 2020
پنجاب میں طبی لحاظ سے صورتحال قابو میں ہے، عثمان بزدار

پنجاب میں طبی لحاظ سے صورتحال قابو میں ہے، عثمان بزدار

لاہور ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار تمام افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس پر ریسرچ کے لیے تمام تر وسائل فراہم کیے جائیں گے، پنجاب مقامی سطح پرکورونا وائرس کی ویکسین تیارکرنے والا پہلا صوبہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو ایک اضافی تنخواہ دیں گے، اگر کسی کی موت واقع ہوئی تو شہداء فنڈ بھی دیں گے، ہمیں اپنی استعداد بڑھانی چاہیے، جنتے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ کٹس میں خود کفیل ہونے کی کوشش کررہے ہیں،کورونا پر قابو پانےکےلیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو کچھ دےرہےہیں، وہ حقدار کوپہنچنا چاہیے، کرپشن نہیں ہونی چاہیے، مستحق افراد سے شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر لیاجائےگا جنہیں فی کس 4 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رقم کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔ اس دوران  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتظامی اور طبی لحاظ سے صورتحال قابو میں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران گفتگو میں لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث مخصوص اوقات میں بلاضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  42536
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 59 ہزار 151 ہو گئی ہے جبکہ 1225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا ہے کہ یہ عید ہم نے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں گزاری،ملک بھرمیں128افرادوینٹی لیٹرپرہیں،وینٹیلیٹرزکی صورتحال قابومیں ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرز ا کہتے ہیں کہ عید کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر بالکل بھی عملدرآمد نہیں کیا، ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے ۔
پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ کم سے کم وقت میں رپورٹ سامنے لائی جائے گی، ذمے داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں