Wednesday, 29 January, 2020
پاکستان اورجاپان ادبی منصوبوں میں تعاون کریں گے

پاکستان اورجاپان ادبی منصوبوں میں تعاون کریں گے
ناصر مغل

 

اسلام آباد۔پاکستان اور جاپان ایک دوسرے کے ممالک کی ادبی تخلیقات کے تراجم کرائیں گے۔جاپانی سفارت خانہ آئندہ ہائیکو مشاعرہ اکادمی ادبیات پاکستان کے تعاون سے اکادمی کے کانفرنس ہال میں منعقد کرے گا۔

یہ بات پاکستان میںجاپان ایمبیسی کے ثقافتی قونصلر اور اردو دان ایسومورا(Esomora)نے اکادمی ادبیات پاکستان میں اکادمی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو سے ملاقات میںکہی۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کی طرف سے مختلف ادبی منصوبوں میں جاپان اکادمی ادبیات پاکستان سے تعاون کرے گا۔جاپانی سفارت خانہ ہرسال ہائیکو مشاعرے کا اہتمام کرتا ہے حال ہی میں ہائیکو ورکشاپ کا انتظام کیا گیاتھاجس میں نئے لکھنے والوں نے شرکت کی ۔ان نئے لکھاریوں کو بھی اکادمی ادبیات پاکستان سے منعقد ہونے والے مشاعرے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔

اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے اکادمی کے اغراض و مقاصد  بتاتے ہوئے کہا کہ سہ ماہی ادبیات کے بین الاقوامی نمبر میں اکادمی نے جاپانی ادب کے تراجم شائع کیے ہیں ۔اکادمی ادبیات پاکستان کی خواہش ہے کہ دوست ممالک کے ساتھ ادیبوں کے وفود کے تبادلے اور ایک دوسرے کی ادبی تخلیقات کے تراجم کرا کے شائع کرے۔اس طرح کے تراجم اور تبادلوں سے  دوست ممالک کو ایک دوسرے کے ادب کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔

چیئرمین اکادمی نے کہا کہ اکادمی ہائیکو مشاعرے کے لیے پھرپور تعاون کرے گی۔

 اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین نے جاپان ایمبیسی کے قونصلر کو اکادمی ادبیات پاکستان کی مطبوعات پیش کیں۔ایسومورا نے شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات میںدائجو توش چی کاوا(Daijo Tsuchikawa) سیکنڈ سیکریٹری اورمشتاق معینی(Mushtaq Moeeni) سینئر کلچر ایڈوائزر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  70224
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پہلی تربیتی ورکشاپ ''فکشن''(نثری تخلیقی ادب) کے حوالے سے 10تا12اگست 2016بروز بدھ تا جمعتہ المبارک ، صبح 10بجے تاشام 5بجے تک ، اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی
افغانستان کے ثقافتی اتاشی پروفیسر اے۔ رحمان حبیب زئی نے اکادمی کے چیئر مین ڈاکٹر قاسم بگھیو سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک ایک دوسرے کی ادبی تخلیقات کے تراجم کرائیں ۔
ڈ اکٹر ریاض مجیدنےکہا کہ فیصل آباد کی علمی ادبی تاریخ کا ایک اہم حوالہ شاکر عروجی کی وہ ہمہ جہت کارکردگی ہے جو چھ سات دہائیوں پر پھیلی ہوئی ہے ۔شاکر نے صحافت اور شعر وادب کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
اکادمی ادبیات پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر قاسم بگھیو تقریب کی صدارت کریں گے۔ڈاکٹر نجیبہ عارف، حمید شاہداور اشفاق سلیم مرزامضامین پڑھیں گے۔تقریب اکادمی ادبیات کے کانفرنس ہال میںسہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگی۔

مقبول ترین
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے امن منصوبہ ’ ڈیل آف سینچری‘ پیش کرنے اور فریقین کے درمیان امریکی سرپرستی میں
فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے کو ’’صدی کا تھپڑ‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے اعلان کے بعد سے غزہ
دفتر خارجہ نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ متشدد بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی انتہا پسند بیانیہ
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جسے امن منصوبے کا نام دے رہے ہیں وہ دراصل” امن کے خلاف جنگ“ (War Against Peace )ہے ۔اسے عالمی قوانین کی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں