Tuesday, 25 February, 2020
' پاکستانی ادب کے معمار '، مزیدتین کتابوں کی اشاعت

' پاکستانی ادب کے معمار '، مزیدتین کتابوں کی اشاعت

    اسلام آباد۔ پاکستانی ادب کے معمار سیریزبہت اہم کتابی سلسلہ ہے اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہاراکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو پاکستانی ادب کے معمار سیریز کی تین نئی کتابوں'' مولانا الطاف حسین حالی:شخصیت اور فن'' از سید وقار احمد رضوی،''ڈاکٹر سلیم اختر:شخصیت اور فن''، ڈاکٹر شاہین مفتی، اور ''عزیز احمد:شخصیت اور فن'' از ڈاکٹر اعجاز حنیف کی اشاعت کے موقع پر کیا۔
چیئر مین اکادمی کا کہنا تھا کہ مولانا الطاف حسین حالی، ڈاکٹر سلیم اختر اور عزیز احمد کا شمار اردو ادب کی ممتاز ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ اردو ادب میں ان کی گراں قدر خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے اکادمی نے ان کی شخصیت اور فن پرممتاز اہل قلم سے کتابیں لکھوائی ہیں۔
ڈاکٹر قاسم بگھیو نے کہا کہ ان کتابوں کی اشاعت کا مقصد جہاں ایک طرف ان ممتاز اہل قلم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے وہیں اردو ادب کے محققین ، ناقدین،اساتذہ اور طالب علموں کو تحقیقی مواد فراہم کرنا بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے کے تحت اب تک 120 کتب شائع ہو چکی ہیں اور اس پر مزید کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  4657
کوڈ
 
   
مقبول ترین
سابق ناظمِ کراچی نعمت اللّٰہ خان ایڈووکیٹ انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 89 برس تھی۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں امریکی صر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی کے دوران بھارتی متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج پر تشدد شکل اختیار کر گیا، نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ‘’نیو بلیو ایریا’’ منصوبے کی منظوری دے دی۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں نیو بلیو ایریا منصوبہ کی منظوری
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کردی گئیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی پیر کو ایک بار پھر مچھلی بازار بنا رہا اور اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں