Wednesday, 29 January, 2020
پاک ،افغان ادبی روابط قائم کرنے کا فیصلہ

پاک ،افغان ادبی روابط قائم کرنے کا فیصلہ
ڈاکٹر قاسم بگھیو افغانستان کے ثقافتی اتاشی پروفیسر اے رحما ن حبیب زئی کواکادمی ادبیات پاکستان کی مطبوعات کا سیٹ پیش کررہے ہیں
ناصر احمد مغل

 

 اسلام آباد:پاکستان اور افغانستا ن دونوں ممالک ادبی روابط قائم کریں گے۔اس سلسلہ میں پاکستان میں افغانستان کے ثقافتی اتاشی پروفیسر اے۔ رحمان حبیب زئی نے پاکستان اکادمی ادبیات کا دورہ کیا۔     

 پروفیسر اے۔ رحمان حبیب زئی نے اکادمی کے چیئر مین ڈاکٹر قاسم بگھیو سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک ایک دوسرے کی ادبی تخلیقات کے تراجم کرائیں ۔ پاکستانی ادب کو متعارف کرانے کے لیے افغانستان کے انسٹی ٹیوٹ آف لٹریچر میں ایک گوشہ قائم کیا جائے گا جس سے افغانستان کے پڑھنے والے پاکستانی ادب سے روشناس ہو سکیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان بھی اپنی لائبریری میںافغانستان کے ادب کا گوشہ قائم کرے جس سے تمام پاکستانیوں کو افغانی ادب کو سمجھنے میں مدد ملے ۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور جاپان ادبی منصوبوں میں تعاون کریں گے

 اس موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے اکادمی کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی اورکہا کہ اکادمی کی خواہش ہے کہ دوست ممالک سے ادیبوں کے وفودکے تبادلے اور ادبی تخلیقات کے تراجم شائع کرے اس طرح دوست ممالک کو ایک دوسرے کے ادب کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ 

چیئرمین اکادمی نے پروفیسر اے ۔رحمان حبیب زئی کو اکادمی کی مطبوعات پیش کیں۔ کلچرل اتاشی پروفیسر اے۔رحمان حبیب زئی نے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  52375
کوڈ
 
   
مقبول ترین
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے امن منصوبہ ’ ڈیل آف سینچری‘ پیش کرنے اور فریقین کے درمیان امریکی سرپرستی میں
فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے کو ’’صدی کا تھپڑ‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے اعلان کے بعد سے غزہ
دفتر خارجہ نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ متشدد بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی انتہا پسند بیانیہ
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جسے امن منصوبے کا نام دے رہے ہیں وہ دراصل” امن کے خلاف جنگ“ (War Against Peace )ہے ۔اسے عالمی قوانین کی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں