Saturday, 07 December, 2019
''قیدی نمبر 100''،اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی

''قیدی نمبر 100''،اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی
کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمرد حبیب کی کتاب ''قیدی نمبر 100'' کی رونمائی کی جارہی ہے
سپیشل اسائنمنٹس ڈیسک

 

اسلام آباد۔ کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمرد حبیب کی کتاب ''قیدی نمبر 100'' کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ کتاب میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ کشمیریوں کی قاتل بھارتی فوج تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لئے کشمیری خواتین کو براہ راست جسمانی ، نفسیاتی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ زمرد حبیب تحریک آزادی کشمیر کی تناظر میں استقامت کی علامت بن چکی ہیں۔ کشمیر تحریک خواتین کی قربانیاں صبح آزادی کی نوید ثابت ہونگی۔
'' قیدی نمبر 100 ''کی تقریب رونمائی کا اہتمام کشمیر تحریک خواتین اور پاکستان آذربائیجان میڈیا فورم نے مشترکہ طور پر کیا ۔ اس موقع پر انجم زمرد حبیب نے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ قیدی نمبر 100 نے بھارت کے نظام انصاف پر کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ مجھے تحریک آزادی کشمیر سے وابستگی کی پاداش میں بے گناہی کے باوجود پانچ سال عادی مجرموں کے ساتھ قید رکھا گیا ۔ کشمیریوں کی منزل آزادی ہے اور آزادی سے کم انہیں کچھ اور کبھی قبول نہیں ہوگا۔ 
سابق سیکرٹری جنرل خارجہ امور اکرم ذکی نے کہا کہ آزادی کشمیر نویشتہ دیوار ہے۔ کشمیری آزادی کی قیمت ادا کرچکے ہیں۔ زمرد حبیب نے داستان سلاسل کو قلمبند کرکے بھارتی مظالم کے ناقابل تردید ثبوت پیش کردیئے ہیں۔ ان کے عزم و حوصلے نے ثابت کردیا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ تحریک آزادی کشمیر میں اتار چڑھائو تو آ سکتا ہے کیونکہ ساڑھے سات لاکھ سے زائد بھارتی فوج نے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے مگر اس کے باوجود بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکی۔ اس لئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی لافانی ہے ۔
کشمیر تحریک خواتین آزاد کشمیر کی سربراہ شمیم شال نے کہا کہ زمرد حبیب کی قیادت میں کشمیری خواتین تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرینگی۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ دس ہزار بچے یتیم ہو چکے ہیں اور 710 خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جو انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ زمرد حبیب نے قیدی نمبر 100 کتاب لکھ کر بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کے سیاستدان اور صحافی مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کو بے نقاب کرنے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی استصواب رائے دہی کا حق دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
محمد شفقات چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ لائبریری سیکرٹری اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ زمرد حبیب نے جیل ڈائری پر مشتمل کتاب ''قیدی نمبر 100'' میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح جعلی کیس بنا کر انہیں پھنسایا گیا اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی گئیں۔ زمرد حبیب کی پانچ سالہ قید نے بھارتی عدالتی نظام انصاف کی قلعی کھول دی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار بڑی طاقتیں مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خاتمے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت کے ذریعے اپنی قسمت کا فیصلہ کرانے میں کردار ادا کریں۔
 ڈاکٹر محمد خان سربراہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد نے کہا کہ ہمارے تصورات سے بھی بدتر حالات مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو درپیش ہیں۔ زمرد حبیب کی قید اور قربانیاں کشمیری مائوں بہنوں کی آزادی کشمیر کے لئے استقامت کا کھلا ثبوت ہیں۔ 
سینئر حریت رہنماء محمد فاروق رحمانی نے کتاب کے اقتباسات پیش کرتے ہوئے کہا کہ زمرد حبیب کی قربانیاں کشمیریوں کی ان کے پیدائشی حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کے ضمن میں مینارہ نور ہیں۔ رخسانہ خان ایریا سرچ فیلو قائد اعظم یونیورسٹی نے کہا کہ قیدی نمبر 100 تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کریگی۔ 
نذیر شال سرپرست اعلیٰ کشمیر کنسرن یو کے نے کہا کہ انجم زمرد حبیب نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے لئے استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ کشمیری یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ان کا حق خودارادیت ناقابل سمجھوتہ اور ناقابل تسنیخ ہے۔
اس موقع پر ممتاز شاعرہ رخسانہ سحر نے کشمیر پر اپنی نظم اور بلتستان کے شاعر احمد علی قمر نے نغمہ حریت سنا کر محفل کو گرما دیا۔  
صدر پاکستان آذربائیجان میڈیا فورم راجہ جاوید علی بھٹی نے کہا کہ آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیر کی طرح آذربائیجان کو بھی نگورنوکاراباخ میں آرمینیا کے ناجائز قبضے اور ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر اور نگورنوکاراباخ پر اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
 تقریب سے سابق ممبر پارلیمنٹ بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شہزاد، بلتستان کے شاعر علی احمد قمر، محمود احمد ساغر، سلیم وانی، اشتیاق حمید، انجینئر محمود، عمران طاہر نے بھی خطاب کیا۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  73505
کوڈ
 
   
مقبول ترین
امریکی ریاست مینیسوٹا میں امریکی فوج کی ریزرو فورس ’یو ایس نیشنل گارڈز‘ کے ایک ہیلی کاپٹر نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ ظفرآباد کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کھاریاں کے 2 دہشت گرد مارے گئے، واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
رکن پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، ممبر کے پی کے جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم قریشی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کاحلف لیا، 2 رکنی الیکشن
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی جانب سے افغان امن مذاکرات کی بحالی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں