Sunday, 16 June, 2019
ایام اربعین حسینیؑ میں ۔۔۔ ایک سلام

ایام اربعین حسینیؑ  میں ۔۔۔ ایک سلام
کلام: ثاقب اکبر

 

آج کربلا (عراق) میں دنیا بھر سے گئے ہوئے کروڑوں انسان امام حسین علہی السلام کا چہلم منا رہے ہیں۔ اسی مناسبت سے ہم اپنے قارئین کی خدمت میں جناب ثاقب اکبر کا تازہ اور غیر مطبوعہ سلام پیش کر رہے ہیں۔

 

 

جو سنگ ٹکرایا اُس سے، اب تک وہ پستیوں میں اُتر رہا ہے
حسینؑ دوش نبیؐ پہ بیٹھا بلندیوں سے گزر رہا ہے

قریب تلّۂ زینبیّہ سے کوئی نظارہ کررہا ہے 
جہاں پہ ڈوبا تھا نور زادہ وہیں سے خورشید ابھر رہا  ہے

مجھے تو رستے پکارتے ہیں کہ اس طرف ہے تمھاری منزل
بلند پرچم ہمیشہ غازی کا میرے پیش نظر رہا ہے

شکستہ حرفوں سے کام لے کر بنام سرور سلام کہنا
برستی آنکھوں، لرزتے ہونٹوں کا عمر بھر یہ ہنر رہا ہے

فلک ابھی عالم تحیّر میں دیکھتا ہے چراغ لے کر
کہ سینکڑوں تیر کھائے پیاسا زمیں پہ کیسے اتر رہا ہے
ذرا یہ سوچو جو حج کو پچّیس بار آیا ہے پا پیادہ

وہ ترکِ احرام کر رہا ہے تو کس الم سے گزررہا ہے

شہید زندہ ہے اور زندوں کا پیشوا ہے حسینؑ مولا
چلو اُسے کربلا دکھائیں جو جی رہا ہے نہ مر رہا ہے 

یہ کربلا کیوں تمام دنیا سے عاشقوں کو بلا رہی ہے؟
نئے کسی انقلاب کا کیا حسینؑ سامان کررہا ہے؟

حسینؑ ہے سر بلند اتنا کہ سراُٹھا کے نہ دیکھ پائوں
پہ یہ سعادت بھی کم نہیں ہے کہ  اُس کے قدموں میں سر رہا ہے

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  21789
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ور ثہ عرفان صدیقی نے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام عہد ساز افسانہ نگار انتظار حسین کی یاد میں منعقدہ ریفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس ایوارڈ کا اعلان کیا
انتظار حسین پاکستان کے پہلے ادیب تھے جن کا نام مین بکر پرائز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ۔ انھیں حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز اور اکادمی ادبیات پاکستان نے پاکستان کے سب سے بڑ ے ادبی اعزاز کمال فن ایوارڈ سے نوازا تھا ۔
لیکشن کرانے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا ، سیکرٹری شپ کے لئے کوئی بھی ممبر جو آئین و ضوابط پر پورا اترتا ہے ، حصہ لینے کا مجاز ہے
تقریب کے مہمان خصوصی معروف ادیب و کالم نگار جناب عطا الحق قاسمی تھے۔ انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہیر وارث شاہ پر تو بہت کام ہواہے مگر وارث شاہ کی زندگی کے حوالے سے بہت کم کام کیا گیا

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں