Tuesday, 23 July, 2019
’’بانی پاکستانؒ کی زندگی ڈسپلن اور پابندی وقت کا مظہر رھی‘‘

’’بانی پاکستانؒ کی زندگی ڈسپلن اور پابندی وقت کا مظہر رھی‘‘
اسلام آباد: سجاد ہاشمی،بیگم حراء اور اساتذہ راول کالج فار گرلز کی سٹوڈنٹس کے ہمراہ

اسلام آباد ۔ نظم و ضبط اور وقت کی قدر جیسی دولت سے دامن بھر لینے سے انفرادی اور اجتماعی زندگیاں روشن بن جاتی ہیں۔ بانی پاکستانؒ کی پوری زندگی ڈسپلن اور پابندی وقت کا مظہر رھی۔ ہمیں بھی ان روشن روایات کی پاسداری کرنا چاہئے۔ 

ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما اور ایڈمنسٹریٹر راول میڈیکل کالج سجاد ہاشمی نے آج یہاں راول کالج برائے خواتین سٹلائٹ ٹاؤن کے تحت یوم قائد کی مناسبت سے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں پرنسپل مسز حراء احمد ‘ منتظم راول کالج فار گرلز امتیاز آسی‘ فکلیٹی ممبران، طالبات اور ان کے والدین شریک ہوئے۔ 

پرنسپل بیگم حراء احمد نے بتایا کہ چیئرمین راول گروپ آف کالجز خاقان وحیدخواجہ کی سرپرستی اور رہنمائی میں یہ علمی کارواں ثابت قدمی سے اپنی منزل کی طرف کامراں ہے۔ انشاء اﷲ کوانٹٹی سے زیادہ کوالٹی کو اہمیت دے کر تعلیمی حلقوں میں اعلیٰ روایات کو فروغ دیا جائے گا۔ 

مہمان شخصیت سجاد ہاشمی کا کہنا تھا کہ دنیا میں اچھے کام کی ابتدا اور ہر تحریک و مشن کا آغاز چند لوگوں نے کیا۔ اﷲ کریم کی مہربانی سے ہر فلاحی مشن کامیابی سے سرفراز ہوا۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج راول کالج اور سٹوڈنٹس اچھے اور سنہری مستقبل کا آغاز کر رہے ہیں ان شاء اﷲ وہ ہر قدم اور ہر لمحے میں چیئرمین گروپ اور کالج انتظامیہ کوا پنے ساتھ پائیں گے۔ آخر میں بانی پاکستان قائد اعظم کو خراج تحسین اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  96771
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان اسلام اور قرآن کریم کے نام پر حاصل ہوا، شب نزول قرآن پاکستان کی آزادی کا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسئول التنزیل فائونڈیشن سید سجاد حسین نقوی نے تربیت اساتذہ قرآن کریم ورکشاپ کے اختتامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ’’مودی کا دورہ اسرائیل اور مسئلہ کشمیر‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار رواں ماہ کے 18 تاریخ بروز منگل بوقت 4 بجے سہ پہر نیشنل پریس کلب، اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان یوم القدس کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کرے گی۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی اسلام آباد کے ناظم زبیر فاروق نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی یوم القدس
بھارت افغان اور ایرانی سرحدوں پر حالیہ کشیدگی ایک عالمی سازش ہے جس کامقصد پاکستان پر دباؤ بڑھانا مقصود ہے۔ اس بات کا اظہار بین القوامی تنازعات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے روسی خبررساں ادارے سے انٹرویو میں کہی۔

مقبول ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا
سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کے جیل میں سہولتیں واپس لینے کے اعلان پر کہا ہے کہ عمران خان کو بتاؤ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج تک کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نا اپنی قوم کو کبھی جھکنے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واپس جاکر جیلوں سے اے سی اور ٹی وی نکلوادوں گا، مریم بی بی شور تو مچائیں گی مگر یہ لوگ جس طرح
ایران کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے آئل ٹینکر کو نہ چھوڑا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں