![]() |
اسلام آباد ۔ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں اس حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور شہداء کے لئے بخشش کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے سے ثابت ہو گیا ہے کہ ابھی دہشتگردوں کے نیٹ ورک باقی ہیں۔ یہ وہی دہشتگرد ہیں جو نہ فقط ہمارے ملک کی محترم شخصیات کو نشانہ بناتے ہیں بلکہ ہمارے ہمسایہ برادر ممالک سے تعلقات کو خراب کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں کا مذید کہنا تھا کہ ان دہشتگردوں کا خاتمہ پاکستان کے داخلی سلامتی اور ہمسایہ برادر ممالک سے تعلقات کی بہتری کے لئے بھی ضروری ہے۔