Tuesday, 15 October, 2019
’’مسئلہ کشمیر‘‘ کے موضوع پر سیمینار اٹھارہ کو ہو گا

’’مسئلہ کشمیر‘‘ کے موضوع پر سیمینار اٹھارہ کو ہو گا
فائل فوٹو

اسلام آباد ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ’’مودی کا دورہ اسرائیل اور مسئلہ کشمیر‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار پرسوں 18 تاریخ بروز منگل بوقت 4 بجے سہ پہر نیشنل پریس کلب، اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ جس میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر کے مطابق سیمینار میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین سینٹر سراج الحق، علامہ ساجد نقوی، لیاقت بلوچ، مولانا امجد خان، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی، حافظ ابتسام الہیٰ ظہیر، خرم نواز گنڈا پور، جنرل امجد شعیب اور دیگر مذہبی و سیاسی راہنما شرکت کریں گے۔

ثاقب اکبر نے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا حالیہ دورہ اسرائیل اورصہیونی قابض ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اور پاکستان کے خلاف بھارت کی ہر ممکن حمایت اور تعاون پر مشتمل بیانات امت مسلمہ کے لیے بالعموم اور وادی کشمیر کے مسلمانوں نیز پاکستانیوں کے لیے بالخصوص تشویشناک ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ہم نے  ’’مودی کا دورہ اسرائیل اور مسئلہ کشمیر‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا پروگرام بنایا ہے تاکہ ممکنہ صورتحال کے جائزے کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے لئے تازہ ترین صورتحال پر لائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  67551
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ’’مودی کا دورہ اسرائیل اور مسئلہ کشمیر‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار رواں ماہ کے 18 تاریخ بروز منگل بوقت 4 بجے سہ پہر نیشنل پریس کلب، اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔
آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان کے برادرِ اصغراورعمرحیات عباسی کے بڑے بھائی محمد یونس عباسی کی رسمِ قُل گزشتہ روزجامع مسجد صدیق اکبر چک شہزاد میں ادا کی گئی،علامہ عبدالغنی نقشبندی نے دعا کرائی
ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری و ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ضیاء العلوم ہائی سکول راجہ بازار شیخ طارق حسین نے کہا ہے کہ اس سا ل بھی راولپنڈی تعلیمی بو رڈ جما عت نہم کا سا لانہ نتیجہ سابق روا یات کے مطا بق انتہا ئی نا قص آ یا ہے
ایس ڈی پی آئی کی تین روزہ اٹھارہویں پائیدارترقی کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہوگی یہ کانفرنس انیسویں سارک کانفرنس کی پیش قدمی کرے گی جو اوائل 2016ء میں پاکستان میں منعقد ہوگی

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف انسانی زنجیر بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں
برطانوی پولیس نے 2016 میں برطانیہ سے بیٹھ کر پاکستان میں نفرت انگیز تقریر کرنے سے متعلق تفتیش میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پر دہشت گردی کی دفعہ کے تحت فرد جرم عائد کردی۔
وزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں