Sunday, 05 April, 2020
ملی یکجہتی کونسل کا شعبہ خواتین قائم کرنے کی ضرورت ہے، ہما مرتضیٰ

ملی یکجہتی کونسل کا شعبہ خواتین قائم کرنے کی ضرورت ہے، ہما مرتضیٰ

اسلام آباد: ملی یکجہتی کونسل کا شعبہ خواتین قائم کرنے کی ضرورت ہے، مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کا تقاضاہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن اور البصیرہ کے شعبہ خواتین کی سربراہ سیدہ ہما مرتضیٰ نے جماعت اسلامی پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ’’قومی مشاورت:عورت، اختیار او ر پاکستانی معاشرہ ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اتحاد امت نا گزیر ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم سوشل میڈیا سے باہر نکل کر اور اپنے اختلافات کو بھلا کر عملی طور پر ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں اور امت کے وسیع تر مفاد کی خاطر اختلافات کو دور رکھ کر مشترکات پر جمع ہوجائیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سیمینار کی منتظم اور داعی ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی کو دعوت دیتی ہو ں کہ وہ اس مشترکہ پلیٹ فارم پر خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے قدم بڑھائیں اور اس کی سرپرستی قبول کریں ہم سب خواتین ان کے ساتھ ہیں۔سیمینار سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے علاوہ ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی، ڈاکٹر پروین خان،عائشہ ممتاز، نرجس حسینی، عروج ناصر، عائشہ منور، ام کلثوم قاضی، عافیہ سرور، عطیہ نثار، ڈاکٹر امۃ اللہ زریں، عائشہ جہانزیب، ڈاکٹر نوشین، دردانہ صدیقی، ڈاکٹر راشدہ، ڈاکٹر حمیرا طارق، مہتاب سراج الحق، ڈاکٹر ممتاز اختر اور دیگر نے خطاب کیا۔

آخر میں قومی مشاورت سیمینار ’’عورت، اختیار اور پاکستانی معاشرہ‘‘ کا مشترکہ اعلامیہ پیش کیا گیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ آج پاکستان میں عورت شعور اور آگہی کی نئی منزلیں طے کررہی ہے مگر وہ اس بات کو بھی محسوس کرتی ہے کہ اس معاشرے میں حقوق نسواں کی پامالی بھی ایک رستہ ہوا ناسور بنتا جارہا ہے۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عورت سے متعلق ان تمام قوانین پر عمل درآمد کو ترجیح اول میں رکھا جائے جو تحفظ نسواں، رسوم و رواج ، وراثت میں حصہ، شادی بیاہ، کھیل، صحت مندانہ تفریح، طب اور تعلیم کے بنیادی حقوق سے متعلق ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  28879
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد: علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ان کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر نے کہا ہے کہ کسی انسان کی لاش کو گھسیٹنا اور لٹکانا، مثلہ کرنے کے مترادف اور بے حرمتی ہے جس سے رسول اسلام ﷺ نے منع فرمایا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے بارے بیان اور ڈو مور کا تقاضا وطن عزیز کے داخلی معاملات میں مداخلت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ ہم کسی بھی قوت کو وطن عزیز کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے ۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ’’مودی کا دورہ اسرائیل اور مسئلہ کشمیر‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار پرسوں 18 تاریخ بروز منگل بوقت 4 بجے سہ پہر نیشنل پریس کلب، اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر اپنے عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں