Tuesday, 23 July, 2019
نئی امریکی پالیسی کی مزاحمت کی جائے گی، ملی یکجہتی کونسل

نئی امریکی پالیسی کی مزاحمت کی جائے گی، ملی یکجہتی کونسل
ملی یکجہتہی کونسل

اسلام آباد . ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے بارے بیان اور ڈو مور کا تقاضا وطن عزیز کے داخلی معاملات میں مداخلت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ ہم کسی بھی قوت کو وطن عزیز کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

امریکہ افغانستان میں اپنی غلطیوں اور ناکامیوں کا پلندہ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا ۔پاکستان کے بارے میں نئی امریکی پالیسی کی مزاحمت کی جائے گی ۔یہ بات ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہی انھوں نے کہا کہ ہم اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ امریکہ اور ہندوستان کا اصل مسئلہ افغانستان نہیں بلکہ خطے میں تشکیل پانے والے نئے تجارتی و تزویراتی روابط ہیں ۔جن میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لیے امریکہ اور اس کے اتحادی حیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں ۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں شامل تمام تنظیمیں اس بیان پر امریکی حکومت سے احتجاج کرتی ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ بھی اس سلسلے میں واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے امریکہ کو باور کروائے کہ پاکستان امریکہ کا کاسہ لیس نہیں ہے۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان آرمی چیف کے واضح موقف کی بھرپور تائید کرتی ہے، اسی طرح چین کی جانب سے پاکستانی قوم کی دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کرنے پر اس کی شکر گزار ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس اہم معاملے پر مشترکہ موقف کے اظہار کے لیے کونسل کا ایک خصوصی اجلاس بروز اتوار چار بجے سہ پہر جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس کی صدارت کونسل کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کریں گے۔ اس اجلاس میں کونسل کی مرکزی قائدین شرکت کریں گے جن میں مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری ، پیر عبد الرحیم نقشبندی ، علامہ امین شہیدی ، صاحبزادہ سلطان احمد علی ، آصف لقمان قاضی ، میاں محمد اسلم ، ثاقب اکبر مولانا اقبال بہشتی ، علامہ عارف حسین واحدی ، عبد اللہ گل ، مفتی گلزار احمد نعیمی اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25744
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ’’مودی کا دورہ اسرائیل اور مسئلہ کشمیر‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار پرسوں 18 تاریخ بروز منگل بوقت 4 بجے سہ پہر نیشنل پریس کلب، اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ’’مودی کا دورہ اسرائیل اور مسئلہ کشمیر‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار رواں ماہ کے 18 تاریخ بروز منگل بوقت 4 بجے سہ پہر نیشنل پریس کلب، اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان یوم القدس کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کرے گی۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی اسلام آباد کے ناظم زبیر فاروق نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی یوم القدس
ثاقب اکبر نے کہا کہ اس حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور شہداء کے لئے بخشش کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے سے ثابت ہو گیا ہے کہ ابھی دہشتگردوں کے نیٹ ورک باقی ہیں۔

مقبول ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا
سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کے جیل میں سہولتیں واپس لینے کے اعلان پر کہا ہے کہ عمران خان کو بتاؤ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج تک کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نا اپنی قوم کو کبھی جھکنے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واپس جاکر جیلوں سے اے سی اور ٹی وی نکلوادوں گا، مریم بی بی شور تو مچائیں گی مگر یہ لوگ جس طرح
ایران کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے آئل ٹینکر کو نہ چھوڑا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں