Tuesday, 15 October, 2019
اسرائیل نظریاتی نہیں ایک غاصب ریاست ہے، ثاقب اکبر

اسرائیل نظریاتی نہیں ایک غاصب ریاست ہے، ثاقب اکبر

 

اسلام آباد ۔ اسرائیل نظریاتی نہیں ایک غاصب ریاست ہے جسے سیکولر ممالک نے تشکیل دیا۔ اکثر یہ سننے میں آتا ہے کہ اسرائیل اور پاکستان نظریاتی ملک ہیں۔ میں اس بات کے رد میں یہ کہتا ہوں کہ اسرائیل پاکستان کی طرح ایک نظریاتی ریاست نہیں بلکہ ایک غاصب ریاست ہے جسے سیکولر ممالک نے مذہب اور قومیت کی بنیاد پر پوری دنیا میں موجود یہودیوں کو اکٹھا کر کے بنایا ہے جبکہ پاکستان تمام قومیتوں کی باہمی رضامندی سے معرض وجود میں آیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں فلسطین فاونڈیشن پاکستان اور سوسائٹی آف اسلامک ماروز انٹرنیشنل کی جانب سے یوم نکبہ کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینارمیں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے یوم نکبہ کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ کہ ۵۱ مئی ۸۴۹۱ کو ۴۷۷ بستیاں اور دیہات پر یہودیوں نے قبضہ کیا، ۱۳۵ گھروں کو مسمار کیا گیا جبکہ ۰۰۰،۵۱ فلسطینیوں کا قتل عام کیا گیا۔ 

بدقسمتی سے اب تک سوا کروڑ فلسطینی غزہ، ویسٹ بنک، اردن، شام اور دیگر ممالک میں قائم مہاجر کیمپوں میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے دو ریاستی نظریے کو یک ریاستی نظریہ سے بدلنے کی بات کی جس پر غیور فلسطینیوں نے امریکی صدرکے خلاف مظاہرے کیے۔  

انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے خلافت عثمانیہ کے خلاف سازش کی اور عربوں کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام کی سازش کو عملی جامہ پہنایا۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج سے ستر برس پہلے اسرائیل کا کوئی وجود نہیں تھا بلکہ فلسطین موجود تھا۔ سیمینار کے اختتام پرسوالات جوابات کا سیشن ہوا۔یاد رہے کہ فلسطینی اپنی آبادیوں پر اسرائیلی غاصبانہ قبضے اور بے دخلی کے خلاف ہر برس 15مئی کو یوم نکبہ کے طور پر مناتے ہیں۔ اس موقع پر کانفرنسیں، مظاہرے اور پروگرامات منعقد کیے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25741
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے بارے بیان اور ڈو مور کا تقاضا وطن عزیز کے داخلی معاملات میں مداخلت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ ہم کسی بھی قوت کو وطن عزیز کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے ۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ’’مودی کا دورہ اسرائیل اور مسئلہ کشمیر‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار پرسوں 18 تاریخ بروز منگل بوقت 4 بجے سہ پہر نیشنل پریس کلب، اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ’’مودی کا دورہ اسرائیل اور مسئلہ کشمیر‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار رواں ماہ کے 18 تاریخ بروز منگل بوقت 4 بجے سہ پہر نیشنل پریس کلب، اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان یوم القدس کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کرے گی۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی اسلام آباد کے ناظم زبیر فاروق نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی یوم القدس

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف انسانی زنجیر بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں
برطانوی پولیس نے 2016 میں برطانیہ سے بیٹھ کر پاکستان میں نفرت انگیز تقریر کرنے سے متعلق تفتیش میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پر دہشت گردی کی دفعہ کے تحت فرد جرم عائد کردی۔
وزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں