Wednesday, 12 August, 2020
دینی جماعتیں مشترکہ طور پر یوم القدس منائیں گی، ملی یکجہتی کونسل

دینی جماعتیں مشترکہ طور پر یوم القدس منائیں گی، ملی یکجہتی کونسل

اسلام آباد ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان یوم القدس کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کرے گی۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی اسلام آباد کے ناظم زبیر فاروق نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی یوم القدس کے انتظامی امور کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ یوم القدس کے پروگراموں میں نہ صرف دینی و مذہبی جماعتیں شامل ہوں گی بلکہ سول سوسائٹی ، تاجر برادری اور وکلاءسمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے ۔ 

اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 1948 سے اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ  فلسطینی مہاجر کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام ہی ہیں جنہوں نے حکمرانوں کو اب تک اسرائیل جیسی غاصب ریاست کو تسلیم کرنے سے روکے رکھا ہے ورنہ ہمارے حکمرانوں سے کچھ بعید نہیں کہ یہ اپنے بیرونی آقاوں کے اشارے پر اسرائیل کو تسلیم کر لیتے ۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں یوم القدس کے موقع پر کشمیری بھائیوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بھی آواز اٹھانی چاہیے ۔ اس موقع پر جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا یہ اقدام مسئلہ فلسطین کو ایک نئی جہت اور زندگی دے گا جس میں نوجوانوں کی شرکت خوش آئند ہے۔

تحریک احیائے خلافت کے امیرقاضی ظفر الحق نے کہا کہ اللہ تعالی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یہ اعزاز بخشا کہ ان کی امت کو دو قبلے عطا کیے مگر بدقسمتی سے ہمارے قبلہ اول پر یہودی قابض ہیں ۔ ہمیں اس مسئلے کو دینی طور پر بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطین کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھانی چاہیے ۔ دیگر مقررین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی جماعتیں قبلہ اول کی آزادی کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی اور یوم القدس کے موقع پر کارکنان کی ایک بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوگی۔ 

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن ، جمعیت علماءاسلام، جمعیت علماءپاکستان ، جماعت اہل حدیث، اور اتحاد العلماءکے عہدیداران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  72511
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد: علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ان کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر نے کہا ہے کہ کسی انسان کی لاش کو گھسیٹنا اور لٹکانا، مثلہ کرنے کے مترادف اور بے حرمتی ہے جس سے رسول اسلام ﷺ نے منع فرمایا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے بارے بیان اور ڈو مور کا تقاضا وطن عزیز کے داخلی معاملات میں مداخلت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ ہم کسی بھی قوت کو وطن عزیز کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے ۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ’’مودی کا دورہ اسرائیل اور مسئلہ کشمیر‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار پرسوں 18 تاریخ بروز منگل بوقت 4 بجے سہ پہر نیشنل پریس کلب، اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

مزید خبریں
سید منور حسن مسلم امہ کا اثاثہ و سرمایہ تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔

مقبول ترین
قومی اسمبلی سے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، شرکت داری محدود ذمہ داری سمیت پانچ بلز منظور کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جس میں کمپنیز ترمیمی بل اور نشہ آور اشیا کی روک تھام کا بل بھی شامل ہے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون جعلی اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے۔ یہ خاتون فرقہ وارانہ موادسوشل میڈیا پربھیج دیتی ہے اورپھر آگے شیعہ اور سنی خود سے اسے پھیلاتے ہیں۔
سعودی عرب کے سابق انٹیلجنس افسر کی شکایت پر واشنگٹن کی ایک امریکی عدالت نے سعودی بن سلمان ولی عہد کو طلب کرلیا ہے۔ سابق سعودی انٹیلی جنس ایجنٹ کو مبینہ طور پر ناکام قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی غیر قانونی اراضی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی منسوخ ہوگئی۔ نون لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے نقصان پہنچانے کے لیے گھر سے نیب آفس بلایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں